14 واں رشید ڈی حبیب گالف ٹورنامنٹ 6 فروری سے کراچی میں شروع ہوگا۔
پاکستان کے سرکردہ گالفرز12 ملین روپوں کی مجموعی انعامی رقم کے لیے مقابلہ کریںگے
14 واں رشید ڈی حبیب گالف ٹورنامنٹ 6 فروری سے کراچی میں شروع ہوگا۔
پاکستان کے سرکردہ گالفرز12 ملین روپوں کی مجموعی انعامی رقم کے لیے مقابلہ کریںگے
کراچی : بینک الحبیب کا 14 واں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ 2025 کا آغاز جمعرات 6 فروری سے کراچی گالف کلب (کے جی سی) میں ہوگا۔ فائنل راؤنڈ اتوار 9 فروری کو کھیلا جائے گا۔
چار روزہ قومی مقابلے میں ملک بھر سے سو سے زیادہ پروفیشنل گولفرز حصہ لیں گے۔ پچھلے سال، رائل پام گولف اینڈ کنٹری کلب لاہور (آر پی جی) کے احمد بیگ نے 275، 13 انڈر پار کا کارڈ بنا کر ٹرافی جیتی۔
کے جی سی کے محمد زبیر 282، 6 انڈر پار کے ساتھ رنر اپ رہے۔ اس ایونٹ سے قبل، کے جی سی کے مقامی پروفیشنلز، سینئر پروفیشنلز اور کے جی سی کیڈیز کے لیے دو روزہ میچ، رشید ڈی حبیب میموریل گالف ٹورنامنٹ کا 24 واں ایڈیشن، 3 اور 4 فروری 2025 کو کھیلا جا رہا ہے۔
اس سال بینک الحبیب کی جانب سے پروفیشنل ایمچرز کی حوصلہ افزائی اور تعاون اور پیشہ ورانہ گولف کی حمایت اور ترقی کے لیے پرو اے ایم گالف ٹورنامنٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔
ایک کروڑ بیس لاکھ روپوں کی مجموعی انعامی رقم میں نیشنل پروفیشنل کیٹیگری میں بہترین پرفارمرز کے لیے چورانوے لاکھ روپے، کے جی سی پروفیشنلز، کیڈیز، سینئر پروفیشنلز اور حالیہ شامل کردہ ایمیچرز کیٹیگری کے لیے انیس لاکھ پچاس ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔
سینیئر پروفیشنلز کے لیے اپیئرینس منی میں اضافہ کرکے تیرہ لاکھ ستر ہزار کردی گئی ہے۔ گولف کی حوصلہ افزائی کے لیے اس سال ٹاپ تھری جونیئر پروفیشنلز کو بھی اپیئرینس منی ادا کی جائے گی۔
اپیئرینس منی کوپاکستان گولف فیڈریشن کی موجودہ ترتیب کے مطابق سرفہرست پانچ پیشہ وروں میں تقسیم کیا جائے گا، جن میں تین ٰ سینئر پروفیشنلز اور جونیئر پروفیشنلز شامل ہیں۔
پہلا ہول ان ون حاصل کرنے والے خوش نصیب کھلاڑی کو بالترتیب قومی اور مقامی کے جی سی کیٹیگریز میں ٹویوٹا کرولا اور سوزوکی آلٹو بھی انعام میں دی جائیں گی۔ انعامی تقریب 9 فروری 2025 کو منعقد ہوگی۔