جہانگیر خان آل پاکستان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ ‘ دوسرا راؤنڈ مکمل
جہانگیر خان آل پاکستان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ ‘ دوسرا راؤنڈ مکمل
پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)
صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی جہانگیر خان آل پاکستان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ کے میچ مکمل ہوگئے‘
قمرزمان سکواش کمپلیکس میں ہونیوالے مقابلوں کا افتتاح سکواش لیجنڈ قمرزمان نے کیا تھا ان کے ہمراہ محب اللہ خان‘ سیکرٹری سکواش ایسوسی ایشن منصور زمان‘فنانس سیکرٹری وزیر محمد‘سینئر کوچ و آرگنائزر منور زمان‘محمد وسیم اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں
‘انڈر11 ‘انڈر13 اور انڈر15 میں پہلے کوالیفائنگ راؤنڈ منعقد ہوا
جس کے بعد پہلے راؤنڈ کے میچ ہوئے اور پھر گزشتہ روز دوسرے راؤنڈ کے مقابلے مکمل ہوئے دوسرے را?نڈ کے انڈر11 کے مقابلوں میں پی اے ایف کے انس رافے‘کے پی کے ذوالقرنین‘جسیم آفریدی‘ محمد سمیر‘ احمد شاہجہان‘ پی اے ایف کے ایم ریان زمان‘ آصف علی ناز اور عبدالرحمان نے میچ جیت لئے
انڈر13 کے مقابلوں میں آرمی کے ایم فیضان علی‘ کے پی کے محمد زید‘ارمان علی‘پی اے ایف کے احمد علی ناز‘ایان محبوب‘کے پی کے فہد خان‘ارباب فہد خان اور ایم فواد خان نے میچوں میں کامیابیاں حاصل کیں
جبکہ انڈر15 کے مقابلوں میں پی اے ایف کے محمد شاہ زیب‘کے پی کے علی مہد‘ فواد خالن‘ پی اے ایف کے عبداللہ شاہ‘پنجاب کے سہیل عدنان‘کے پی کے عبدالہادی‘پنجاب کے عامر عدنان اور کے پی کے دانش سکندر نے میچ جیت کر اگلے را?نڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔