کرکٹ

سہہ ملکی سیریز ، جنوبی افریقہ کا نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان

سہہ ملکی سیریز ، جنوبی افریقہ کا نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان

 جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلا میچ 10 فروری کو لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی ۔ تین ملکی سیریز کے پہلے میچ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان ہوا ہے۔

ساوتھ افریقہ ٹی 20 لیگ کے ایلیمنیٹر کے بعد مزید کھلاڑیوں کا اعلان ہو گا ۔ٹیمبا باووما ٹیم کی قیادت کریں گے پہلے میچ کے لیے اسکواڈ میں 6 کھلاڑی پہلی مرتبہ شامل ہوئے۔ جنوبی افریقہ اسکواڈ آج شام لاہور کے لیے روانہ ہو گا ۔

کیشو مہاراج اور اینرخ کلاسن پہلے میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ دونوں کھلاڑی 9 فروری کو پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے ۔ کیشو مہاراج اور کلاسن 12 فروری کو پاکستان کے خلاف میچ سے قبل ٹیم کو جوائن کریں گے ۔

جنوبی افریقہ کے مکمل اسکواڈ کا اعلان 9 فروری کو ایس اے ٹی ٹونٹی فائنل کے بعد کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button