یوم یک جہتی کشمیر‘پی ایس بی سینٹر پشاور میں سکواش مقابلوں کا انعقاد
اختتامی تقریب کےمہمانان خصوصی قمر زمان اور محب اللہ خان نےکھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں
یوم یک جہتی کشمیر‘پی ایس بی سینٹر پشاور میں سکواش مقابلوں کا انعقاد
اختتامی تقریب کےمہمانان خصوصی قمر زمان اور محب اللہ خان نےکھلاڑیوں کوٹرافیاں دیں
پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کوچنگ سینٹر پشاور کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی سکواش ایونٹ کا انعقاد کیا گیا،
جس میں 50 سے زائد بچوں نے مختلف کیٹیگریز میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سکواش کے سابق عالمی چیمپئن قمر زمان اور محب اللہ خان تھے، جبکہ پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے ڈائریکٹر محسن علی اور سکواش کوچ شہزاد محب بھی موجود تھے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ اور ڈپٹی ڈی جی نویدالرحمن کی ہدایت پر منعقد ہونے والے ان مقابلوں کی نگرانی ڈائریکٹر محسن علی اور سکواش کوچ شہزاد محب نے کی۔
پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاورکے محب اللہ خان سکواش کورٹس میں ہونے والے ان مقابلوں میں نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا، جس کا مقصد کھیلوں کے ذریعے یکجہتی کشمیر کے جذبے کو اجاگر کرنا تھا۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکواش چیمپئن قمر زمان اور محب اللہ خان نے ایونٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مقابلے نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں سکواش کے نئے ٹیلنٹ کو مزید بہتر مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا جا سکے۔