کرکٹ

زید احمد باجوڑی پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کویت نیشنل کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ ہوگئے

پی سی بی ہیٹر پروگرام میں ڈسٹرکٹ باجوڑ پی سی بی ٹرائلز میں سب سے لمبا چھکا لگا کر بھی منتخب ہوگئے۔۔

زید احمد باجوڑی پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کویت نیشنل کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ ہوگئے

پی سی بی ہیٹر پروگرام میں ڈسٹرکٹ باجوڑ پی سی بی ٹرائلز میں سب سے لمبا چھکا لگا کر بھی منتخب ہوگئے۔۔

اسلام آباد (عبدالغفار خان سے) ذیداحمد باجوڑی پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کویت نیشنل کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ ہوگئے یاد رہے پشاور زلمی کرکٹ ٹرائلز میں دس ہزار پلس کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں شرکت کی

جس میں سےسولہ رکنی سکواڈ میں زید احمد باجوڑ ی آل راؤنڈر ز میں منتخب ہوگئے پی سی بی ہیٹر پروگرام میں ڈسٹرکٹ باجوڑ پی سی بی ٹرائلز میں سب سے لمبا چھکا لگا کر بھی سلیکٹ ہوگئے۔۔

باجوڑگرین کرکٹ کلب سے 2017میں زید احمد باجوڑ ی نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا جو تا حال جاری ہے فاٹا ریجن انڈر 19 میں بھی کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا

سینئر ڈسٹرکٹ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی 2023 میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ اننگز میں 240رنز کے ساتھ 14وکٹیں بھی حاصل کی ۔

اج کل زید احمد باجوڑ ی راولپنڈی صبیح اظہر کرکٹ اکیڈمی میں تربیت حاصل کر رہےہیں اس کے ساتھ ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کی مختلف کرکٹ لیگ میں بھی مختلف ٹیموں کی جانب سے کھیلتے ہیں

حالیہ سپارٹن لیگ میں بھی زید احمد باجوڑ ی کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں ان کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا

فائنل میچ میں بھی زید احمد باجوڑ ی نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4اوورز میں 16 رنز کی عوز 3وکٹیں حاصل کی راولپنڈی کی سب سے بڑی لیگ پی پی ایل جس میں انٹرنیشنل کرکٹر بھی شرکت کرتے ہیں

اس میں بھی زید احمد باجوڑ ی نے شاندار کارکردگی پیش کی مجموعی طور پر پہلے لیگ میں 3میچز کھیل کرذید احمد باجوڑی نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 350 رنز کے ساتھ 10 وکٹیں بھی حاصل کی

پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کویت نیشنل کرکٹ ٹیم میں بھی سلیکٹ ہوگئے پی سی بی ہیٹر پروگرام میں ڈسٹرکٹ باجوڑ پی سی بی ٹرائلز میں سب سے لمبا چھکا لگا کر منتخب ہوگئے ۔

دیر کرکٹ لیگ میں 3مرتبہ مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کیا اور 2 مرتبہ مین آف دی فائنل کا اعزاز حاصل کیا جبکہ باجوڑ لیگ میں کئ مرتبہ بہترین کرکٹر کا اعزاز اپنے نام کیا

2021 انٹر بورڈ ٹورنامنٹ میں بہترین آل راؤنڈر آل پاکستان کا اعزاز حاصل کیا تھا اور انٹر یو نیورسٹی صرف 3میچز میں مجموعی طور پر 156رنز کے ساتھ 6وکٹیں بھی حاصل کی خیبر پختونخوا لیگ کے ساتھ ساتھ ٹوئن سٹی میں اب تک شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے ۔۔۔۔

Related Articles

Back to top button