کرکٹ
قذافی سٹیڈیم کا افتتاح ; شاہینز پاک سرزمین پر فتح کے لئے پُرعزم
قذافی سٹیڈیم کا افتتاح: شاہینز پاک سرزمین پر فتح کے لئے پُرعزم
لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی کھلاڑیوں نے خیالات کا اظہارکیا۔
ایک روزہ فارمیٹ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کہتے ہیں کہ جب بھی اپنے کراؤڈ میں کھیلتے ہیں ہمیں جذبہ اٹھاتا ہے، لاہور سے ہمیشہ جذبہ ملا ہوا ہے۔ امید ہے کل اور آئندہ آنے والے میچز میں بھی ایسے ہی ملے گا۔
ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نئے اسٹیڈیم سب کو مبارک ہو، لاہور سے بہت پیار ہے، جب بھی یہاں کھیلے بہت سپورٹ ملی، انشاء اللہ نئے سٹیڈیم میں نئی یادیں بنائیں گے۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ کل سے ہمارا ٹورنامنٹ شروع ہے، لاہوریوں نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے، چیمپئنز ٹرافی میں سپورٹ چاہیئے ہوگی، انشاء اللہ چیمپئز ٹرافی پاکستان کی ہے۔