محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم میں مزدوروں کے اعزاز میں ظہرانہ
ورکرز سے ان کی نشتوں پر جا کر ملاقات کی اور ساتھ بیٹھ کر لنچ کیا
قذافی سٹیڈیم کی ریکارڈ مدت میں تکمیل .
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا 1500 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ۔
ورکرز سے ان کی نشتوں پر جا کر ملاقات کی اور ساتھ بیٹھ کر لنچ کیا
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی مزدوروں کو کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دیکھنے کی دعوت۔
مزدوروں نے چیئرمین پی سی بی کے ساتھ سلفیاں اور تصویریں بنوائیں
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر 1500 سے زائد مزدوروں کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ دیا۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے ورکرز کے ساتھ ان کی نشستوں پر جا کر ملاقات کی اور ان کے ساتھ لنچ کیا۔محسن نقوی نے مزدوروں کا شکریہ ادا کیا اور سٹیڈیم کی تکمیل میں ان کی دن رات کی محنت کی ستائش کی۔
ورکرز نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ سلفیاں اور تصویریں بنوائیں ۔ چیئرمین پی سی بی نے مزدوروں کی محنت کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور کہا کہ یہ سٹیڈیم ان کی محنت کی بدولت مکمل ہوا ہے۔
محسن نقوی نے اس موقع پر مزدوروں کو کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے کی دعوت دی اور کہا کہ "آپ قوم کے ہیرو ہیں اور سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔”
انہوں نے مزدوروں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کے جذبے کی قدر کی۔مزدوروں کی جانب سے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا گیااور انہوں نے بتایا کہ وہ تین ماہ سے سٹیڈیم میں کام کر رہے ہیں اور اس کی تکمیل پر ان کے دل خوش ہو گئے ہیں۔
ایک مزدور نے کہا کہ "محسن صاحب آپ کی محنت رنگ لائی ہے، ہم خود آپ کو سٹیڈیم میں صبح شام دیکھتے ہیں۔ آپ نے کمال کر دیا ہے۔ظہرانے میں مزدوروں کو مٹن قورمہ، چکن روسٹ، بیف پلاو اور لائیو گرما گرم نان پیش کیا گیا
جبکہ زردہ، رائتہ، فریش سلاد، منرل واٹر، کولڈ ڈرنکس اور کشمیری چائے سے ان کی تواضع کی گئی۔اس موقع پر پی سی بی کے اعلی حکام، ایڈوائزر عامر میر، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد،
چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر، پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان، چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی، ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور نیسپاک کے نمائندے بھی موجود تھے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ قذافی سٹیڈیم کی تکمیل میں ان کی دن رات کی محنت شامل ہے اور یہ کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک نیا سنگ میل ہے۔