دیگر سپورٹس

وزیر اعلی پنجاب پہلی منی میراتھن روڈ ریس کی تیاریاں مکمل

راولپنڈی ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام وزیر اعلی پنجاب

پہلی منی میراتھن روڈ ریس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

رپورٹ ; ذوالفقار علی خان

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرشمس توحید عباسی کے مطابق نو فروری اتوار کے دن ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی زیر نگرانی منعقدہ ہونے والی وزیر اعلی پنجاب پہلی منی میراتھن روڈ ریس لیاقت باغ منی سپورٹس کمپلیکس مری روڈ سے شروع ہوکر شمس آباد نواز شریف پارک (اقبال پارک) پر اختتام پزیر ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ منی میراتھن روڈ ریس کو تین مختلف کٹیکگریز میں تقسیم کیا گیا ہے پہلی کٹیگری انڈر 19دوسری کٹیگری اوپن اور تیسری کٹیگری سینئر سٹیزن پر مشتمل ہو گی

ان تین کٹیگریز کی وجہ سے راولپنڈی،پنجاب اور پورے پاکستان سے کثیر تعداد میں ہر عمر کے شہریوں نے رجسٹریشن کروائی ہے اس ریس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں دوسرے ممالک کے کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں خاص طور پر جاپان کے کھلاڑیوں کی ٹیم بھی اس ریس میں حصہ لے رہی ہے۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے کہا کہ یہ ریس وزیر اعلی پنجاب کے وژن ریوایول آف سپورٹس کے لئے سنگ میل ثابت ہو گی اور نئے ٹیلنٹ اورکھلاڑیوں کی تلاش میں معاون ثابت ہو گی۔

لیاقت باغ منی سپورٹس کمپلیکس کے کانفرنس روم میں منعقد ہونے والی آرگنائزنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ریس کے انتظامات کا حتمی جائزہ لیا گیا میٹنگ میں سینئر پرونشل کوچ محمد اعجاز، محمد ساجد، سعید احمد، راجہ طاہر اور دیگر کیٹی ممبران نے شرکت کی

پرونشل کوچ محمد اعجاز نے انتظامیہ کمیٹی کو ریس کے روٹ اور اور راستے کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی آخر میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرشمس توحید عباسی نے بتایا کہ ریس کا اختتام شمس آباد نواز شریف پارک (اقبال پارک) پر ہو گا

اور ریس کے فوری بعد تقریب تقسیم انعامات شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس کرکٹ سٹیڈیم روڈ میں منعقد ہوگی راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے آفسران جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

Related Articles

Back to top button