کراٹے

"کشمیر ڈے کراٹے چیمپئین شپ 2025” کراچی میں کامیابی سے اختتام پزیر

گرلز میں انشال کاشان اور منام فاطمہ جبکہ بوائز میں آبان خان اور محمد وثیق گولڈمیڈل لینے میں کامیاب

"کشمیر ڈے کراٹے چیمپئین شپ 2025” کراچی میں کامیابی سے اختتام پزیر

گرلز میں انشال کاشان اور منام فاطمہ جبکہ بوائز میں آبان خان اور محمد وثیق گولڈمیڈل لینے میں کامیاب

ماسٹر راجہ غضنفر، رینشی جاوید علی،

ہانشی نثار احمد بابر اور اعجاز احمد قریشی نے انعامات تقسیم کئے

کراچی : شن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمی کراچی کے زیر اہتمام اورشن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پاکستان کے زیر نگرانی یوم یکجہتی کشمیر کے موقعے پر "کشمیر ڈے کراٹے چیمپئین شپ 2025” کے سنسنی خیز مقابلے ہیڈکوارٹر ڈوجو اسپورٹس کمپلیکس لانڈھی میں شاندار انداز سے منعقد ہوئے

جس میں شوتوکان کراٹے کے بوائز و گرلز نے انفرادی کاتا اور کومیتے (فائٹ) میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

چیمپئین شپ کے خصوصی مہمانوں میں نیشنل مارشال آرٹس گیمز کمیٹی پاکستان اور پاکستان ایمیچر کک باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری ماسٹر راجہ غضنفر، گوجوریو کراٹے کھن شو کان پاکستان کے چیف رینشی جاوید علی،

آئرن فسٹ گوجوریو کراٹے انٹرنیشنل کے چیف ہانشی نثار احمد بابر اور کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اعجاز احمد قریشی شامل تھے۔

جبکہ اس موقعے پر کھلاڑیوں کے والدین اور دیگر اسپورٹس کی شخصیات بھی موجود تھیں۔ چیمپئین شپ کے مقابلے ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے جدید رولز پر منعقد ہوئے جسکے ٹیکنیکل آفیشلز اور ریفری پینل میں شی ہان شہزاد احمد، سینسی ناصر احمد، سیمپائی استشنا ڈینیئل، انشال حسین، خشار مہک اور شاہ میر حسین شامل تھے۔

چیمپئین شپ کے چیف آرگنائزراور شن بوکو شوتوکان کراٹےاکیڈمی کے چیف انسٹرکٹر شیہان شہزاد احمد کے مطابق چیمپئین شپ میں شوتوکان کراٹے اکیڈمی کے گرلز و بوائز کھلاڑیوں کے علاوہ کیوکوشن کرٹے کے ماجد،

نعیم اور رواللہ نے جونسن اور عدنان کی قیادت میں جبکہ کک باکسنگ کے راجہ ارحم، خرم، عادل، اور جاوید نے ماسٹر راجہ کی قیادت میں بطور مہمان ٹیم شرکت کی۔

شن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمی کے گرلز و بوائز کھلاڑیوں کے فائنل مقابلوں کے بعد حاصل رزلٹ کے مطابق کومیتے کے گروپ اے میں آبان خان نے پہلی، محمد رضا نے دوسری جبکہ ابشام خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کومیتے کے گروپ بی کے مقابلوں میں محمد وثیق نے پہلی، فواز احمد خان نے دوسری جبکہ محمد محتشم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گرلز کے کومیتے مقابلوں میں انشال کاشان نے پہلی،

نور فاطمہ نے دوسری جبکہ اینجل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گرلز کے انفرادی کاتا ایونٹ میں منام فاطمہ نے پہلی، عمیزہ نے دوسری جبکہ بریرہ فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،

بوائز کے کاتا ایونٹ میں شاہ فہد اور سعد کاشان کے مابین ہونے والا مقابلہ ڈرا ہوگیا۔ بعد ازاں چیمپئین شپ مں موجود مہمانان خصوصی ماسٹر راجہ غضنفر، رینشی جاوید علی، ہانشی نثار احمد بابر اور اعجاز احمد قریشی نے کامیاب کھلاڑیوں کو میڈل پہنائے اور سرٹیفکیٹ ایوارڈ کئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز کو خصوصی سرٹیفکیٹ اور شیلڈز ایوارڈ کی گئیں۔

اس موقعے پر چیف آرگنائزر شیہان شہزاد احمد نے تمام اسپیشل گیسٹس کو چیمپئین شپ کی یادگاری شیلڈز پیش کیں اور انکی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

Back to top button