کرکٹ

نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی نکالی گئی پرانی فیلڈ لائٹس بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ میں لگانے کا فیصلہ

نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی نکالی گئی پرانی فیلڈ لائٹس بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ میں لگانے کا فیصلہ

کوئٹہ(منور شاہوانی) بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ کے فلڈ لائٹس ٹاور کو ایک بار پھر روشن کرنے کا منصوبہ اس سے قبل 10 ماہ پہلے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ کی دورے کے موقع پر 3ماہ میں اسٹیڈیم میں فیلڈ لائٹس لگانے کا اعلان کیا تھا

جو کہ صرف سیاسی بیان ہی ثابت ہوا اب ذرائع کے مطابق نئے فیلڈ لائٹس کے بجائے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی نکالی گئی پرانی فیلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

حال ہی میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی مرمت کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے میچز کیلئے فیلڈ لائٹس ٹاورز کی لائٹس کو تبدیل کردیئے گئے تھے، تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماہ کا سلوک بدستور جاری،

نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے نکالی گئے پرانے فیلڈ لائٹس بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک نمائندے کے مشورے پر بلوچستان کی عوام اور کھلاڑیوں کی احساس محرومی کو کم کرنے کیلئے کیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق مرمت کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کیلئے تمام ٹاورز میں جدید ایل ای ڈی لائٹس نصب کی جا چکی ہیں جبکہ پرانے خراب کئی سالوں سے نیشنل اسٹیڈیم میں استعمال ہونے والے فیلڈ لائٹس جن کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے نکال دیا گیا ہے

اب ان کو بگٹی اسٹیڈیم میں لگائے جائیں گے، واضح رہے ہیں کہ بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں تاحال فلڈ لائٹس نہیں لگائے گئے ہیں جو کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا بلوچستان کے کھلاڑیوں اور گرونڈز کو نظرانداز کرنے کا واضح ثبوت ہے بگٹی اسٹیڈیم کو 1954 میں بناگیا تھا

جس میں 5 ہزار سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے یہاں پر اکتوبر 1996 میں پاکستان اور زمبابوے کی درمیان ایک انٹرنیشنل اور پاکستان سپر لیگ کا ایک نمائشی میچ بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا تھا

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!