باسکٹ بال

کراچی باسکٹ بال چیمپین شپ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ ہو گیا

کراچی باسکٹ بال چیمپین شپ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ ہو گیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کراچی باسکٹ بال چیمپین شپ کے تیسرے دن مزید چار میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔

پہلے میچ میں شارک کلب نے پراچہ کلب کو شکست دی۔ فائنل اسکور فاتح ٹیم کے حق میں 40-25 تھا۔ عبدالنافع نے 10، سید روہیل نے 8 اور احمد بلال نے 5 پوائنٹس اسکور کئے

جبکہ شارک کلب کی جانب سے کائل کرسٹوفر نے10اورعبد الرحمن نے 8 پوائنٹس اسکور کیے۔ دوسرے میچ میں ہل پارک کلب نے یونائیٹڈ کلب کو 38-29 سے زیر کیا۔

فاتح کلب کے لئے مصطفی نے 12، فیصی نے 8 اور حسین بابرنے 7 جبکہ شکست خوردہ کلب کے لئے عبد الہادی نے 10 اور ارتسام نے 8 پوائنٹس بنائے۔ تیسرے میچ میں، نکسر کلب نے سیڈر کلب کے خلاف کامیابی حاصل کی،

حتمی اسکور 39-25 تھا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ذکریا نے 12، زیڈ عدنان نے 9 اور حمزہ نے 6 پوائنٹس اسکور کیے۔ سیڈر کلب کی جانب سے ریان نے 8 اور ہاشرخان نے7 پوائنٹس اسکور کئے۔

چوتھے اور آخری میچ میں نائٹس کلب نے شارک کلب کو 39-28 پوائنٹس سے مات دی۔ فاز سہیل 12، ڈگ مین جان 10 اورایمنڈا عرفان 7 پوائنٹس کے ساتھ فاتح ٹیم کے لئے کار آمد رہے جبکہ شارک کلب کے لئے عبد النافع نے 11 اور روہیل بشیر نے9 پوائنٹس بنائے۔

ان میچوں کے اختتام پر اشفاق احمد چیئرمین کراچی باسکٹ بال اسکروٹنی کمیٹی نے اعلان کیا کہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں 15 اور 16 فروری کو کچھ میچز کھیلے جائیں گے

جبکہ باقی میچ ایل او بی باسکٹ بال کورٹ میں منعقد ہونگے۔ چیمپئن شپ کا فائنل رواں ماہ کے آخرمیں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!