باکسنگ

کشمیر ڈے کے حوالے سے اسلام آباد میں کک باکسنگ چیمپین شپ کا انعقاد

کشمیر ڈے کے حوالے سے اسلام آباد میں کک باکسنگ چیمپین شپ کا انعقاد

اسلام آباد ; سپورٹس بورڈ سے رجسٹرڈ کک باکسنگ ایسوسی ایشن اسلام آباد فل کنٹیکٹ مارشل آرٹس ایسوسی ایشن اور اسلام آباد کنگفو ایسوسی ایشن نے باہمی اشتراک سے کشمیر ڈے کے حوالے سے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عامر خان باکسنگ ہال، پاکستان سپورٹس کمپلکس میں کک باکسنگ چیمپین شپ کا انعقاد کیا۔

راولپنڈی، اِسلام آباد، باغ اور میرپور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے 18 کلبز کے 200 سے زائد لڑکے اور لڑکیوں نے مجموعی طور پر 6 فی میلز جبکہ میلز کی 12 سے زائد ویٹ کیٹیگریز میں کک باکسنگ رولز کے تحت ہونے والے مقابلوں میں حصہ لیا جسے شرکاء کی کثیر تعداد نے بےحد سراہا۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام و دیگر معزز مہمانانِ گرامی نے آرگنائزرز شوکت خان، جہانگیر خان جنجوعہ، اکبر خان اور قمر ندیم کو اس ایونٹ کے کامیاب اِنقاد پر مبارکباد پیش کی

اور جیتنے والے کھلاڈیوں میں میڈل اور اسناد تقسیم کیں جبکہ ٹیمز کے آفیشلز شہان انتخاب عالم، شفیق قریشی، فرہاد شاہ، ملک کامران، نعمان اختر وغیرہ کو اعلیٰ کاردگردگی کی شیلڈ سے بھی نوازا

اور جنرل سیکریٹری آزاد کشمیر کک باکسنگ ایسوسی ایشن معید اعوان کی کاوشوں کو بھی سراہا جن کی انتھک محنت سے کشمیر سے موہے تھاہی اور ووشو کلب کی مشترکہ ٹیم نے مجموعی طور پر 4 گولڈ میڈلز حاصل کیے

جبکہ اسلام آباد سے ایس کے مارشل آرٹس نے 2، کوبرا مارشل آرٹس اکیڈمی نے 2، یونیورسل کلب نے 2، اسلام آباد کے اویاما ڈوجو نے 4، جبکہ اِسلام آباد کے ڈبل ڈریگن کلب نے 4 گولڈ میڈل حاصل کیے ۔

کشمیر ڈے پر منعقد اس کک باکسنگ ایونٹ میں حارث، حسنین، اوسامہ، سعید، اومیس، زایان، حسن، علی شاہ، شاہزیب، عبدالمالک، محمد میکسل، اُشنا، اِقرا، علیزہ ، مُقدسہ ,ابیہا، انم وغیرہ نے گولڈ میڈل جبکہ عیشان، عاصم،

زایان، مومن، رؤف خان، سید وقاص، عاصم، احسن، عامر، آیان، ابوبکر، فیاض ،عایشہ، سمل، آیرس، آریشال، مریم ، مہرومہ وغیرہ نے سلور میڈل حاصل کیے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!