یوم یکجہتی کشمیر باسکٹ بال سیریز ضلع خیبر نے جیت لی
ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس پیر عبداﷲ شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
یوم یکجہتی کشمیر باسکٹ بال سیریز ضلع خیبرنے جیت لی
ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس پیر عبداﷲ شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) یوم یکجہتی کشمیر باسکٹ بال سیریز ضلع خیبرنے جیت لی ، قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقدہ باسکٹ بال سیریز کے فائنل میں خیبر نے پشاور فرینڈز کو 70-65 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس پیر عبداﷲ شاہ مہمان خصوصی تھے
جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع راہد گل ملاگوری، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر خیبر اعوان حسین سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ،
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس خیبرکے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پشاور اور خیبرکے مابین تین میچوں پر مشتمل باسکٹ بال سیریز کا انعقاد کیاگیا
جس کے پہلے میچ خیبر دوسرے میچ میں پشاور جبکہ فائنل میں خیبر نے 70-65 سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں دو ایک سے کامیابی حاصل کی ۔
اس سے قبل باسکٹ بال سیریز کا باضابطہ افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) خیبر گل نواز آفریدی نے باضابطہ افتتاح کیا ۔
اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس پیر عبداﷲ شاہ نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہیگی اور کشمریوں کے حق خودارادیت کے لئے انکا ہمیشہ ہر فورم پر ساتھ دے گی۔
انہوں نے کہاکہ کھلاڑی سپورٹس کے زرئعے اپنے ملک و قوم کا مثبت چہرہ پروموٹ کرے اور اپنے جوش و جذبے کو اپنے ملک کی نیک نامی کے لئے بروئے کار لائے جبکہ ضلع خیبر میں محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھا ئیگی ۔