دیگر سپورٹس

سندھ پنک گیمز 2025ء کا کراچی سمیت صوبہ کے 30 اضلاع میں شاندار آغاز

وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے افتتاح کردیا

سندھ حکومت نے سندھ پنک گیمز کا 2025ءکا کراچی سمیت صوبہ کے 30 اضلاع میں شاندار آغاز،

وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے افتتاح کردیا

کراچی ; سندھ حکومت کے محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس کے زیر اہتمام پہلی سندھ پنگ گیمز 2025ء Weekشروع ہوگئی، جس کی رنگارنگ افتتاحی تقریب صدیق میمن اسپورٹس۔

اسکاؤٹ ہال کامپلیکس گلشن اقبال کراچی منعقد ہوئی.مہمان خصوصی وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے پہلی سندھ پنک گیمز 2025ء کا افتتاح کیا،

افتتاحی تقریب میں سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز عبدالعلیم لاشاری، ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ امداد علی ابڑو،ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر اسماعیل شاہ، فرید احمد، حاجران نواب اور دیگر موجود تھے،

500 سو سے زائد خواتین کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کو سلامی پیش کی.

مہمان خصوصی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کھیلوں میں خواتین کا ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے کراچی سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں سندھ پنک گیمز week شروع کی ہیں،جو کہ 15 فروری تک جاری رہیں گی،

یہ لڑکیوں کے لئے ٹیلنٹ کے اظہار کا بہترین موقع ہے، سندھ حکومت نے سندھ پنک گیمز خواتین کے کھیلوں کو فروغ دینے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک اہم اقدام ہے، ان گیمز کے ذریعے خواتین کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے اور قومی سطح پر اپنی پہچان بنانے کا موقع ملے گا،

سندھ پنک گیمز میں صوبہ بھر میں 6 ہزار سے زائد خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں، سندھ کی خواتین کھلاڑی مختلف کھیلوں میں پروفیشنل کھلاڑی بن سکتی ہیں، جبکہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی بھی کر سکتی ہیں.

سردار محمد بخش مہر کا اسپیشل بچوں کے لئے کھیلوں سے متلعق مزیدکہنا تھا کہ ملک میں پہلی بار سندھ اسپیشل چلڈرن یوتھ کلب بنانے جارہے ہیں،سندھ کے مختلف علاقوں میں قائم کھیلوں کے میدانوں سے قبضے ختم کرانے اور ان کی بہتری کے لئے کام کیا جارہا ہے،

سندھ پنک گیمز سے کھیلوں کی ترقی کو بھی فروغ ملے گا،جبکہ سندھ پنک گیمز کراچی کے کورنگی،ملیر، جنوبی، سینٹرل، ایسٹ سمیت لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد ڈویژنوں کے تمام اضلاع میں آغاز کردیا گیا ہے،

جس میں ایتھیلیٹکس، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن، فٹبال، کرکٹ، ہاکی، مارشل آرٹ، ونجھ وٹی، رنگ بال، والی بال، باکسنگ، تھرو بال اور کھو کھو گیمز شامل ہیں.

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!