دیگر سپورٹس

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام دیپال 96 پنجاب کپ شروع ہوگیا۔

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام دیپال 96 پنجاب کپ شروع ہوگیا۔

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام دیپال 96 پنجاب کپ شروع ہوگیا۔ اس بات کا اعلان پریس کانفرنس کرتے ہوئے کلب کے صدر ملک اعظم حیات نے چنگان ماسٹر گروپ کے نیشنل سیلز ہیڈ احمد کمال،

اسسٹنٹ جنرل مینجر آغا موسی، کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبرنصیر احمد، دونوں غیرملکی امپائر کرس ہائیڈ، نکلوس سکارچینی، آئرش کمنٹریٹر گریگ کیٹنگ، ارجنٹائن، انگلینڈ، سپین، اٹلی سے آئے ہوئے دس کھلاڑی شریک تھے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون کا کہنا تھا کہ دنیا کی تاریخ کے سب سے پرانے سپورٹنگ ایونٹ کو اس سال دیپال نے سپانسر کیا ہے۔ ٹورنامنٹ لاہور پولو کلب میں 1886ء سے کھیلا جا رہا ہے

اور یہ اس کا 96 واں ایڈیشن ہے۔ ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں ہیں جن میں ڈی ایس، ایچ این، بی این، ایف جی اور اولمپیاء /اے زیڈ بی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ہر ٹیم میں دو غیرملکی کھلاڑی شریک ہیں۔

ہائی گول ایونٹ کا یہ پہلا بڑا ایونٹ اس سال لاہور پولو کلب میں منعقد کیا جا رہا ہے۔چنگان ماسٹر گروپ کی پراڈکٹ دیپال کے نیشنل سیلز ہیڈ احمد کمال کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہم پاکستان کے سب سے تاریخی ایونٹ کو سپانسر کر رہے ہیں۔

دیپال پاکستان کی سب سے بہترین الیکٹرک کاریں پاکستانیوں کو فل آف ٹیکنالوجی فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 16 فروری کو فائنل کیلئے موقع پر زندہ دلان لاہور کیلئے ایک کمال کی آفر لا رہے ہیں

جس سے شہری بہت زیادہ خوش ہوں گے۔ اسسٹنٹ جنرل مینجر آغا موسی کا کہنا تھا کہ چنگان کا شمار دنیا کے دس بہترین گاڑیاں بنانے والے اداروں میں ہوتا ہے۔

کلب کی ای سی ممبر نصیر احمدنے غیرملکی کھلاڑیوں، امپائرز اور سب کا شکریہ ادا کیا۔ بروز بدھ 12 فروری سہ پہر ساڑھے تین بجے چترال اور گلگت کی ٹیموں کے درمیان شندور سٹائل پولو میچ بھی کھیلا جائے گا۔

پورا ہفتہ پولو رہے گی اور فائنل 16 فروری 2025ء کو ہوگا جس کا مہمان خصوصی سی ای او ماسٹر چنگان گروپ اور سپیکرپنجاب اسمبلی محمد خان ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!