بیس بال

مینز اور ویمنز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ ; دوسرے روز 12 میچز کھیلے گئے

مینز اور ویمنز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ ; دوسرے روز 12 میچز کھیلے گئے

گوجرانوالہ کینٹ میں ہونی والی 26 ویں مینز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ اور 19 ویں ویمنز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز 12 میچز کھیلے گئے ۔جس میں مینز کے 5 اور ویمنز کے 7 مقابلے ہوئے۔

یہ میچز تین مختلف گراؤنڈز میں منعقد کئے گئے۔ مینز میں پہلا میچ سندھ اور گلگت بلتستان کے درمیان ہوا ،سندھ نے یہ میچ 7-12 سے اپنے نام کیا۔

دوسرے میچ میں بلوچستان نے سندھ کو 0ـ8 ہرایا، تیسرے میچ میں واپڈا نے کے پی کے کو صفر کے مقابلے میں 8 اسکور سے ہرایا۔اس میچ واپڈا کے بیٹر فضل الرحمان نے چیمپئن شپ کا پہلا ہوم رن اسکور کیا۔

چوتھا میچ پنجاب اور ایچ ای سی کے درمیان ہوا۔یہ میچ ایچ ای سی نے 0ـ8 سے جیتا۔

مینز کے پانچویں اور آخری میچ میں پولیس اور بلوچستان مدمقابل تھے۔پولیس نے دلچسپ مقابلے کے بعد یہ میچ 2 کے مقابلے میں 5 اسکور سے جیتا۔

ویمنز کے مقابلوں میں بلوچستان نے سندھ کو،سندھ نے گلگت بلتستان ،آرمی نے ایچ ای سی،پنجاب نے اسلام آباد آرمی نے اسلام آباد ،واپڈا نے پولیس اور کے پی کے کو شکست دی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!