پاکستان ویمنز ٹیم ، اوپن لیکروس چیمپئن شپ کیلئے جاپان پہنچ گئی
چیمپئن شپ میں 35 ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں
پاکستان ویمنز ٹیم ، اوپن لیکروس چیمپئن شپ کیلئے جاپان پہنچ گئی
قومی ٹیم اوکیناوا میں تربیتی کیمپ اور اوپن لیکروس چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔
چیمپئن شپ میں 35 ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں
جاپان ، اوکیناوا ( سپورٹس لنک رپورٹ)
پاکستان ویمنز لیکروس پرفارمنس ڈویلپمنٹ ٹیم جاپان کے شہر اوکیناوا پہنچ گئی ہے۔قومی ٹیم 5 روزہ تربیتی کیمپ میںحصہ لی گی ، تربیتی کیمپ جاپان لیکروس ایسوسی ایشن اور فوگو جاپان کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
قومی ٹیم 15 سے 18 فروری 2025 تک اوکیناوا اوپن لیکروس چیمپئن شپ میں پاکستانی کی نمائندگی کرینگی، جس میں 35 ممالک کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔
تربیتی کیمپ ٹیم کی تیاری کا اہم حصہ ہے، جس کا مقصد مہارتوں کو بہتر بنانا، حکمت عملی پر کام کرنا اور ٹیم کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔
کیمپ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی کوچنگ، جدید سہولیات اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ تربیت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
یہ تجربہ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور چیمپئن شپ کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ جاپان لیکروس ایسوسی ایشن اور فوگو جاپان کے تعاون سے منعقد ہونے والا یہ کیمپ پاکستان اور جاپان کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کو ظاہر کرتا ہے،
جس کا مقصد لیکروس کو فروغ دینا اور بین الاقوامی کھیلوں کی روح کو پروان چڑھانا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان لیکروس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری طیفور زرین نے کہا کہ پاکستان کی لیکروس کمیونٹی کے لیے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے، کیونکہ خواتین کی ٹیم بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے سفر میں ایک اور قدم بڑھا رہی ہے۔
چیمپئن شپ میں ان کی شرکت پاکستان میں لیکروس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور کھلاڑیوں، کوچز اور معاون تنظیموں کی لگن کو ظاہر کرتی ہے۔
انہو نے کہا کہ پاکستان لیکروس کے لیے یہ ایک فخر کا لمحہ ہے۔ ہماری خواتین کی ٹیم نے اس سطح تک پہنچنے کے لیے انتھک محنت کی ہے، اور اوکیناوا اوپن لیکروس چیمپئن شپ میں ان کی شرکت ان کی محنت اور لگن کی عکاس ہے۔
ہم جاپان لیکروس ایسوسی ایشن اور فوگو جاپان کے شکرگزار ہیں جن کے تعاون سے یہ سفر ممکن ہوا۔” پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنی والی گل پری کررہی ہیں ۔
امید ہے کہ قومی ٹیم اس چیمپئن شپ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ پیش کریگی ۔