دیگر سپورٹس

پاکستان میں بین الاقوامی تائیکوانڈو کا سب سے بڑا ایونٹ

کومبیکس 7ویں ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ 2025، 14 سے 20 فروری تک اسلام آباد میں سجے گی

پاکستان میں بین الاقوامی تائیکوانڈو کا سب سے بڑا ایونٹ

کومبیکس 7ویں ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ 2025، 14 سے 20 فروری تک اسلام آباد میں سجے گی

اسلام آباد – پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام کومبیکس 7ویں ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ 2025 کا انعقاد 14 سے 20 فروری تک لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں ہوگا،

جس میں 22 ممالک سے 113 پومسے ایتھلیٹس اور 400 سے زائد کیوروگی فائٹرز بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ایونٹ میں 200 سے زائد بین الاقوامی مندوبین شرکت کریں گے، جن میں عالمی سطح کے کھلاڑی، آفیشلز اور ریفریز شامل ہیں۔ کیوروگی مقابلے جونیئر اور سینئر کیٹیگری میں ہوں گے.

جونیئر کیٹیگری: 110 فائٹرز

سینئر کیٹیگری: 302 فائٹرز

مجموعی طور پر یہ پاکستان میں ہونے والا سب سے بڑا تائیکوانڈو مقابلہ ہوگا، جو نہ صرف ملک میں اس کھیل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو اجاگر کرے گا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی میزبانی کی صلاحیتوں کو بھی نمایاں کرے گا۔

شرکت کرنے والے ممالک اور ان کے ایتھلیٹس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

1. عمان – 2 ایتھلیٹس ، 2. ایران – 15 ایتھلیٹس ؛ 3. فلسطین – 7 ایتھلیٹس ؛ 4. افغانستان – 31ایتھلیٹس ؛

5. سعودی عرب –29 ایتھلیٹس ؛ 6. قازقستان – 6 ایتھلیٹس ؛  7. مصر – 11 ایتھلیٹس ؛  8. فرانس – 5 ایتھلیٹس؛

9. برطانیہ (GBR) – 1 ایتھلیٹ ؛  10. مراکش – 2 ایتھلیٹس ؛ 11. کینیا – 3 ایتھلیٹس ؛ 12. مالی – 2 ایتھلیٹس ؛

13. پرتگال – 1 ایتھلیٹ ؛ 14. متحدہ عرب امارات (UAE) – 3 ایتھلیٹس ؛ 15. یونان – 1 ایتھلیٹ ؛ 16. اردن – 1 ایتھلیٹس ؛

17. اندورا – 2 ایتھلیٹس ؛ 18. کینیڈا – 1 ایتھلیٹ ؛ 19. عراق – 1 ایتھلیٹ ؛ 20. ازبکستان – 5 ایتھلیٹس ؛

21. تاجکستان – 4 ایتھلیٹس ؛ 22. جرمنی – 3 ایتھلیٹس ؛

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) راجہ وسیم احمد کا کہنا ہے:

"یہ ایونٹ پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے جو ہماری میزبانی کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ تائیکوانڈو کے فروغ میں بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے بہترین فائٹرز شرکت کر رہے ہیں،

جو کھیل کے شائقین کے لیے ایک شاندار موقع ہوگا کہ وہ عالمی معیار کے مقابلے دیکھ سکیں۔”

شائقین کے لیے یہ ایک نایاب موقع ہے کہ وہ عالمی سطح کے کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھیں اور کھیل کے اس شاندار مظاہرے کا حصہ بنیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!