نیشنل بیس بال چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے جاری
وومنز میں پولیس اور مینز میں واپڈا اور آرمی کی شاندار فتوحات
نیشنل بیس بال چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے جاری،
وومنز میں پولیس اور مینز میں واپڈا اور آرمی کی شاندار فتوحات
پاکستان بیس بال فیڈریشن اور پاکستان ارمی کے تعاون سے 26 ویں نیشنل بیس بال چیمپین شپ اور 19ویں وومنز نیشنل بیس بال چیمپین شپ کے تیسرے روز مجموعی طور پر 9 میچز ہوئے۔ جس میں وومنز کے 5 جبکہ مینز کے 4 مقابلے ہوئے۔
وومنز میں بلوچستان اور کے پی کے کی ٹیموں نے 2,2 میچ کھیلے۔ کے پی کے کی ٹیم کو ایک میچ میں کامیابی جبکہ دوسرے میں شکست کا مزا چکھنا پڑا۔ جبکہ بلوچستان کی ٹیم دونوں میچ ہار گئی۔
نتائج کے مطابق ایچ ای سی نے اسلام آباد کو 10 صفر سے شکست دی ۔ دوسرا میچ بلوچستان اور کے پی کے درمیان ہوا جس میں کے پی کے نے 13 اور بلوچستان نے 12 سکور کئے۔
تیسرا میچ پنجاب اور ارمی کے درمیان کھیلا گیا جس میں ارمی نے باسانی پنجاب کو ایک کے مقابلے میں 11 سکور سے ہرایا۔ چوتھے میچ میں واپڈا اور بلوچستان مد مقابل تھے ۔وابڈا نے بلوچستان کو تین صفر سے شکست دی۔
وومنز کا پانچواں اور اخری میچ پولیس اور کے پی کے کے درمیان کھیلا گیا پولیس نے کے پی کے کو 15 صفر سے ہرایا۔
مینز کے مقابلوں میں ارمی نے بلوچستان کو 1-9 سے،واپڈا نے پنجاب کو 0-7 سے، ایچ ای سی نے کے پی کے کو 1-8 سے اور اسلام اباد نے پولیس کو 0-8 سے شکست دی۔
نیشنل چیمپئن شپ کے چوتھے روز مجموعی طور پر چھ میچ کھیلے جائیں گے جن میں 2وومنز کے اور 4 مینز کے مقابلے ہوں گے۔