بیس بال

نیشنل بیس بال چیمپین شپ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو گئی

نیشنل بیس بال چیمپین شپ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو گئی

پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیراہتمام اور پاک آرمی کے تعاون سے گوجرانوالہ کینٹ میں26ویں مینز اور 19 ویں وومنز نیشنل بیس بال چیمپین شپ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو گئی ۔

مینز میں آرمی، وابڈا، ایچ ای سی اور اسلام اباد کی ٹیموں نے فائنل فور کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ وومنز میں آرمی پولیس ،واپڈا ،اور ایچ ای سی نے فائنل فور میں جگہ بنائی ۔

پنجاب سندھ بلوچستان ،گلگت بلتستان اور کے پی کے کی مینز اور وومنز کی ٹیمیں چیمپین شپ سے باہر ہوگئیں۔پولیس کی مینز ٹیم کا سفر ختم ہوا۔ مینز اور وومنز نیشنل چیمپین شپ کے چاروں سیمی فائنل کل بروز جمعۃ المبارک کھیلے جائیں گے۔

مینز میں پہلا سیمی فائنل واپڈا اور اسلام اباد کے درمیان جبکہ دوسرا سیمی فائنل آرمی اور ایچ ای سی کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ وومنز کا پہلا سیمی فائنل ارمی اور پولیس کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا اور ایچ ای سی امنے سامنے ہوں گی۔

سیمی فائنل مقابلوں کے بعد نیشنل چیمپین شپ میں شامل ٹیموں کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔

قبل ازیں چیمپئن شپ کے چوتھے روز چھ میچز ہوئے، 2میچز وومنز اور 4 مینز کے مقابلے ہوئے . وومنز میں ایچ ای سی نے پنجاب کو 6-8 جبکہ پولیس نے بلوچستان کو 7-12 سے شکست دی۔

مینز کے مقابلوں میں آرمی نے پولیس کو 0-13 ،واپڈا نے ایچ ای سی کو 2-7،اسلام آباد نے بلوچستان کو 0-10 اور کے پی کے نے پنجاب کو 0-1 سے ہرا کر اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!