کرکٹ

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : واپڈا کے نبی گل کی سنچری

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : واپڈا کے نبی گل کی سنچری۔

کے آر ایل کے شاہد عزیز اور ایشال ایسوسی ایٹس کے طاہر حسین کی چھ چھ وکٹیں۔

کراچی 13 فروری۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے ساتویں راؤنڈ کے دوسرے دن کے کھیل کی خاص بات واپڈا کے نبی گل کی سنچری اور کے آر ایل کے شاہدعزیز اور ایشال ایسوسی ایٹس کے طاہر حسین کی چھ چھ وکٹوں کی عمدہ کارکردگی تھی۔

این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں واپڈا کی ٹیم ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 391 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔نبی گل نے 15 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 148 رنز اسکور کیے۔ ایاز تصور جو گزشتہ روز 113 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے 139 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ایاز تصور اور نبی گل نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 218 رنز کا اضافہ کیا۔ طاہر حسین نے 107 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ ایشال ایسوسی ایٹس نے کھیل ختم ہونے پر اپنی پہلی اننگز میں 6وکٹوں پر 208 رنز بنائے تھے.

عبداللہ شفیق 93 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ عاقب خان نے 59 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں اوجی ڈی سی ایل کی ٹیم کے آر ایل کے خلاف پہلی اننگزمیں 238 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سردار حسن رضا 71 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ شاہد عزیز نے 57 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں کے آر ایل کی ٹیم پہلی اننگز میں 174 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

وقار احمد 41 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔محمد عمر۔مشتاق کلہوڑو اور عمیر ریاض نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

اوجی ڈی سی ایل نے کھیل ختم ہونے پر اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 70 رنز بنائے تھے۔

کے سی سی اے اسٹیڈیم میں پی ٹی وی کی ٹیم ہائر ایجوکیشن کے خلاف پہلی اننگز میں 425 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ وقارحسین 84 شامل حسین 76 سلمان خان 77 تیمور خان 58 اور علی عثمان 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عالیان محمود نے 100 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔ سید یعقوب نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

ہائر ایجوکیشن کی ٹیم پہلی اننگز میں 179 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔علی حمزہ نے 63 رنز اسکور کیے۔ مہران سانول اور محمد شہزد نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

ہائر ایجوکیشن نے فالوآن پر مجبور ہونے کے بعد دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 42 رنز بنائے تھے۔

اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم غنی گلاس کے خلاف پہلی اننگز میں 270 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سیف اللہ بنگش نے107 رنز اسکور کیے۔ خرم شہزاد نے 70 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

غنی گلاس نے کھیل ختم ہونے پر 5 وکٹوں پر 272 رنز بنائے تھے۔ علی رزاق 90 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ حماد بٹ 61 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!