کرکٹ

مجھے کنگ شنگ کہنا بندکریں ; بابر اعظم کی اپیل

مجھے کنگ شنگ کہنا بندکریں: بابر اعظم کی اپیل

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے اپیل کی ہے کہ انہیں کنگ شنگ کہنا بند کریں۔

سہ ملکی سریز میں جنوبی افریقا کے خلاف قومی ٹیم کی کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ جب بھی بیٹنگ کے لیے جاتا ہوں تو یہی سوچ کر جاتا ہوں کہ اچھا سکور کرنا ہے،

بدقسمتی سے فنش نہیں کر پارہا، رضوان اور سلمان نے اچھا کھیلا، ایسی کارکردگی سے ٹیم میں اعتماد آتا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھے کنگ شنگ کہنا بند کریں، میں ابھی کوئی کنگ نہیں، جب چھوڑیں گے تب دیکھیں گے، میرے لیے اوپننگ ایک نیا رول ہے، ٹیم کی ڈیمانڈ پر یہ ذمہ داری لی ہے،

جب اننگز بنتی ہے تو گیم چلانے کا اور پچ کا اندازہ ہوجاتا ہے، کوشش کرتا ہوں اچھا کھیلوں مگر سیٹ ہونے کے بعد لمبی اننگز نہیں کھیل پا رہا۔

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ میں خود سے بات کرتا ہوں کہ کیسے اس صورتحال سے نکلنا ہے، میں نے جو پہلے کیا ہے وہ ماضی ہے، میں پچھلی پرفارمنس میں رہا تو آگے نہیں پرفارم کر پاؤں گا، جو پہلے کیا وہ دن گزر گیا،

اگلے دن نیا پلان اور نیا مائند سیٹ ہوتا ہے، جب بڑا ٹوٹل عبور کر کے کامیاب ہوتے ہیں تو اس سے اعتماد ملتا ہے۔

خیال رہے کہ تین ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے کپتان محمد رضوان اور آل راؤنڈر آغا سلمان کی شاندار سینچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

تین ملکی سیریز کا فائنل جمعے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!