حیات آباد سپر لیگ پشاور میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ایک اچھا قدم، ایک شاندار اور کامیاب ایونٹ رہا
حیات آباد سپر لیگ پشاور میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ایک اچھا قدم، ایک شاندار اور کامیاب ایونٹ رہا
تحریر: غنی الرحمن
پشاور کے حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم میں جاری حیات آباد سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اپنی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ اختتامی مراحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔
اس میگا ایونٹ کو نہایت منظم انداز میں چلانے کا سہرا لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عابد ناظم اور ان کی بہترین ٹیم کے سر جاتا ہے، جنہوں نے اپنی محنت، تجربے اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کی بدولت اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنایا۔
حیات آباد سپر لیگ کا انعقاد نہ صرف شائقینِ کرکٹ کے لئے ایک تفریحی موقع فراہم کیاہوا ہے بلکہ یہ پشاور میں کرکٹ کے فروغ کے لئے بھی ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو رہا ہے۔
ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں معیاری پچ، بہترین امپائرنگ، ڈیجیٹل اسکورنگ سسٹم کےساتھ ساتھ سوشل میڈیااورپرنٹ والیکٹرانکس میڈیاپربہترین کوریج شامل ہیں، جو اسے ایک جدید کرکٹ ایونٹ بناتی ہیں۔
حیات آباد سپر لیگ میں کئی مضبوط ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں کچھ تجربہ کار کھلاڑی بھی شامل ہیں جبکہ نوجوان ٹیلنٹ کو بھی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع مل رہا ہے۔
اب تک ہونے والے میچز میں نہایت سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے، جہاں بعض ٹیموں نے اپنی غیر معمولی کارکردگی سے شائقین کو حیران کیا، جبکہ کچھ بڑی ٹیمیں توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہیں۔
عابد ناظم جو کہ ایک تجربہ کار سپورٹس آرگنائزرہیں اورایڈمنسٹریشن میں خاصاتجربہ رکھتےہیں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر اس ایونٹ کو کامیابی سے چلانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
ان کی قیادت میں انتظامی امور کو انتہائی منظم انداز میں سرانجام دیا گیا، جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کسی بھی بدانتظامی یا تنازعے کا شکار نہیں ہوا۔ ان کے ساتھ موجود ٹیم نے ہر پہلو پر گہری نظر رکھی، جس میں شیڈولنگ، سیکیورٹی، میڈیا کوریج اور فین انٹریکشن جیسے اہم عوامل شامل تھے۔
یہ ٹورنامنٹ نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک زبردست پلیٹ فارم ثابت ہو رہا ہے بلکہ پشاور میں کرکٹ کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ اس ایونٹ کی کامیابی سے یہ امید کی جا سکتی ہے کہ مستقبل میں مزید ایسے ٹورنامنٹس کا انعقاد ہوگا، جو خیبر پختونخوا میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
کرکٹ حلقے اس میگاایونٹ کوپشاوربلکہ صوبےمیں کرکٹ کے ترقی اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے ایک اچھی کاوش قراردےرہےہیں۔جو یقینأحیات آباد سپر لیگ اپنی شاندار مینجمنٹ، سنسنی خیز مقابلوں اور شائقین کی زبردست دلچسپی کے باعث ایک یادگار ایونٹ بن چکا ہے۔
عابد ناظم اور ان کی ٹیم کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں، جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کو ایک مثالی کرکٹ ایونٹ میں تبدیل کیا۔ اگر اسی طرح کے مزید پروفیشنل ایونٹس منعقد کیے جائیں تو پشاور جلد ہی ایک کرکٹنگ ہب کے طور پر ابھر سکتا ہے۔