کے سی سی ایل سپورٹس فیسٹول پروقار تقریب میں اختتام پذیر ہوگئی
ممبر قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے
کے سی سی ایل سپورٹس فیسٹول پروقار تقریب میں اختتام پذیر ہوگئی
ممبر قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے
پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میںمنعقدہ کے سی سی ایل سپورٹس فیسٹول پروقار تقریب میں اختتام پذیر ہوگئی ، اختتام تقریب کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی سابق وزیر داخلہ شہریار خان آفریدی اور کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم با اﷲ شاہ نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے
ان کے ہمراہ کرنل ریٹائرڈ اعجاز ،آرگنائزنگ سیکرٹری خارث آفریدی ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرکوہاٹ ذیشان فہیم قریشی، ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز محمد سعد قریشی سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کوہاٹ کے زیراہتمام اور کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لیمیٹڈ کے تعاون سے کوہاٹ میں منعقدہ سپورٹس فیسٹول میں ٹیپ بال کرکٹ، ہارڈ بال کرکٹ اور فٹ بال لیگمیں سو سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا ،
فیسٹول دو ماہ تک جاری رہا۔ فٹبال فائنل میں شنواری فٹبال کلب نے ریئل میڈرڈ کلب کو تین دو سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی جبکہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاہ جی الیون نے خٹک سٹار کو پچاس رنز سے شکست دیدی ،
شاہ جی الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 157 رنز بنائے عمران 67 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔ جواب میں خٹک سٹار کی ٹیم نے 107 رنز بنائے ۔
آخر میںممبرقومی اسمبلی شہریار خان آفریدی نے مختلف کھیلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے ایونٹس نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔یہ سپورٹس فیسٹیول کوہاٹ سیمنٹ کمپنی کی جانب سے شہریار آفریدی کی ہدایت پر منعقد کیا گیا۔
اس کا مقصد مقامی کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔