مسٹر پاکستان اور جونیئر مسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ ؛ آج سے پشاور میں شروع
پہلی بار فٹنس چیلنج پاکستان مقابلے بھی شامل ہیں ، جس میں مردوں کےساتھ خواتین بھی اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کرینگی۔ صدر باڈی بلڈنگ فیڈریشن طارق پرویز
مسٹر پاکستان اور جونیئر مسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ
15تا 17 فروری کو پشاور میں منعقد ہونگے ، طارق پرویز
پہلی بار فٹنس چیلنج پاکستان مقابلے بھی شامل ہیں ،
جس میں مردوں کےساتھ خواتین بھی اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کرینگی۔
صدر باڈی بلڈنگ فیڈریشن طارق پرویز
پشاور: پاکستان میں باڈی بلڈنگ اور فٹنس کے شائقین کے لیے ایک بڑا ایونٹ منعقد ہوگا۔ 72ویں مسٹر پاکستان اور جونیئرمسٹرپاکستان باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ رواں ماہ پشاور میں منعقد ہوگی،
جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس بار چیمپئن شپ میں ایک نیا اور منفرد اضافہ کیا گیا ہے،فٹنس چیلنج پاکستان مقابلےمیں مردوں کے ساتھ خواتین بھی اپنی فٹنس کا مظاہرہ کریں گی۔
پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر طارق پرویز کےمطابق 15 سے 17 فروری تک جاری رہنےوالےاس ایونٹ میں ملک بھر سے نامور تن ساز اور فٹنس ماہرین شریک ہوں گے۔
پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے تحت ہونے والے اس مقابلے میں 200 سے زائد کھلاڑی اپنی مہارت کا لوہا منوانے کے لیے تیار ہیں۔ جسکےانعقادمیں صوبائی محکمہ کھیل اور یوتھ ڈیپارٹنمنٹ نے تعاون کیاہے۔
انکاکہناہے کہ اس بار کے ایونٹ میں ایک منفرد پہلو فٹنس چیلنج پاکستان مقابلے رکھے گئے ہیں، جن میں نہ صرف مرد بلکہ خواتین کھلاڑی بھی اپنی فٹنس صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔
یہ اقدام پاکستان میں خواتین کے فٹنس اور باڈی بلڈنگ کے شعبے کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ خواتین کی شرکت نہ صرف اس چیمپئن شپ کو مزید دلچسپ بنائے گی بلکہ صحت مند طرز زندگی کے فروغ میں بھی معاون ہوگی۔
چیمپئن شپ میں مختلف ویٹ کیٹیگریز رکھی گئی ہیں، جن میں 60، 65، 70، 75، 80، 85، 90، 95، 100 اور 100+ کلوگرام کے مقابلے شامل ہوں گے۔ سب سے زیادہ توجہ کا مرکز وہ مقابلہ ہوگا، جس میں مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیتنے کے لیے ملک کے بہترین تن ساز مدمقابل ہوں گے۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں اس طرز کے ایونٹس کا انعقاد نہ صرف صوبہ خیبر پختونخوا بلکہ پورے پاکستان میں باڈی بلڈنگ اور فٹنس کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔ ماہرین کے مطابق یہ چیمپئن شپ نوجوانوں میں فٹنس کے شوق کو مزید بڑھانے کا سبب بنے گی اور مستقبل میں پاکستان کو بین الاقوامی سطح کے باڈی بلڈرز اور فٹنس چیمپئنز دینے میں مدد دے گی۔
انہوں نے کہاکہ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کون سا تن ساز مسٹر پاکستان کا اعزاز حاصل کرتا ہے اور کون سی خواتین کھلاڑی فٹنس چیلنج پاکستان میں نمایاں کارکردگی دکھاتی ہیں۔
پشاور کے شائقین کے لئے یہ ایک سنہرہ موقع ہے کہ وہ اس ایونٹ کا حصہ بن کر فٹنس اور تن سازی کے بہترین مظاہرے دیکھ سکیں۔ فائنل تقریب کےمہمان خصوصی صوبائی وزیرکھیل سیدفخرجہان اور صوبائی وزیر ہائیرایجوکیشن میناخان افریدی ہونگے۔جونمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کوٹرافیاں ومیڈلز دیں گے۔