کرکٹ

نیشنل انڈر-17 کرکٹ ٹورنامنٹ: معاذ خان کی شاندار بولنگ، مین آف دی میچ قرار

نیشنل انڈر-17 کرکٹ ٹورنامنٹ: معاذ خان کی شاندار بولنگ، مین آف دی میچ قرار

اسلام آباد (عبدالغفار خان) نیشنل انڈر-17 کرکٹ ٹورنامنٹ میں ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے نوجوان بولر معاذ خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

معاذ خان نے فاٹا ریجن کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 اوورز میں صرف 15 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جس کی بدولت ان کی ٹیم نے سیالکوٹ ریجن کو محض 84 رنز تک محدود کر دیا۔

شاندار بولنگ کے اعتراف میں معاذ خان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ نوجوان کرکٹر کی اس کارکردگی کو کرکٹ حلقوں میں خوب سراہا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!