آل چترال دینی مدارس فٹ بال ٹورنامنٹ پشاور میں شروع ہوگیا
مہمان خصوصی ملک ہدایت الحق نے باضابطہ افتتاح کیا
ال چترال دینی مدارس فٹ بال ٹورنامنٹ پشاورمیں شروع ہوگیا،
مہمان خصوصی ملک ہدایت الحق نے باضابطہ افتتاح کیا،
پہلے میچ مین پشاور مدرسہ نے شاندار فتح حاصل کیا
پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) ال چترال دینی مدارس فٹ بال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا، افتتاحی تقریب کےمہمان خصوصی ملک ہدایت الحق نے افتتاح کیا اس موقع مہمان خصوصی کےساتھ کھلاڑیوں کاتعارف بھی کرایاگیا۔
اس موقع پرڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کےسیکرٹری حاجی ظاہرشاہ اور سابق انٹرنیشنل فٹبالرانورخان بھی موجودتھے
طہماس خان فٹبال سٹیڈیم پشاور(افغان گراونڈ)میں ال چترال دینی مدارس فٹبال ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں کھلاڑیوں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم (افغان گراؤنڈ) میں ہونے والے میچوں میں شائقین کو دلچسپ اور معیاری فٹ بال دیکھنے کو ملی۔
ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پشاورگرین نے مدرسہ اشرفیہ پشاور کوہرایا۔ فاتح ٹیم نے حریف ٹیم کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 5-0 گول سے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ٹیم نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ابتداء ہی سے مخالف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا اور بہترین گول سکورنگ کے ذریعے فتح اپنے نام کی۔
دوسرے میچ میں اقراء اسلام آباد اور دوستی چترال کے درمیان ایک سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں دونوں ٹیموں نے شاندار دفاعی اور جارحانہ کھیل پیش کیا۔ مقررہ وقت کے دوران دونوں ٹیمیں کوئی فیصلہ کن برتری حاصل نہ کر سکیں اور میچ برابر رہا۔
تیسرے میچ میں شاندار ینگ سٹارزلاہورکے کھلاڑیوں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یاران اسلام آباد کو 3-1 سے شکست دے دی۔ ینگ سٹارزلاہور ٹیم کے فارورڈز نے شاندار گول اسکور کیے اور اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
چوتھے میچ میں لاہور اے نے اپنے عمدہ کھیل کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مدمقابل حریف ٹیم پشاور اے کو 5-1 سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ لاہور اے نے ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی۔
اس ٹورنامنٹ کے منتظمین کے مطابق اگلے مرحلے میں مزید دلچسپ اور فیصلہ کن مقابلے متوقع ہیں، جن میں ٹیموں کے درمیان سخت مسابقت دیکھی جائے گی۔ شائقین کو سنسنی خیز فٹ بال دیکھنے کا موقع ملے گا۔