کرکٹ

فرسٹ کلاس کرکٹر حماد الحسن ایم سی پشاور کے برانڈ ایمبسیڈر مقرر

فرسٹ کلاس کرکٹر حماد الحسن ایم سی پشاورکے برانڈ ایمبسیڈر مقرر

فرسٹ کلاس کرکٹر حماد الحسن موٹر وے سٹی پشاورکے برانڈ ایمبسیڈر مقررہوگئے ، اس سلسلے میں پشاور کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیاگیا

جس میں ایم سی پشاور کے چیف ایگزیکٹوعماد الدین اور کرکٹر حماد الحسن نے ایم او یو پر دستخط کئے ۔اس موقع پر پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حنیف شاہ ، پیمز ایجوکیشن سسٹم کے ڈائریکٹر انور خان ، فیضان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

حماد الحسن نے کرکٹ میں دنیا بھر میں اپنا نام روشن کیا، وہ ان کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جو انگلینڈ میں گزشتہ 14 سالوں سے باقاعدگی سے کھیل رہے ہیں، اوروہاں بہت سارے ریکارڈ بنا کر پاکستان کا نام بلند کیاجس پر موٹر وے سٹی نے انہی ںسوسائٹی کے لئے برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا فیصلہ کیا۔

حماد الحسن نے ایسیکس انگلینڈ میں کھیلتے ہوئے ریکارڈ بنائے ہیں وہ انگلینڈ کے علاوہ امریکہ اور یورپی لیگز میں بھی کھیلے ہیں۔

اس موقع پر کرکٹر حماد الحسن نے معاہدے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے ایم سی پی پراجیکٹ کو خیبرپختونخوا کا بہترین پراجیکٹ قرار دیا جس سے منسلک ہوکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے انکے ساتھ کام کا تجربہ خوشگوار رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ میں ملک اور صوبے کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے خصوصی سپورٹس انکلیوشامل ہے جس میں ان کو مفت پلاٹس دیئے جائینگے ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!