دیگر سپورٹس

کراچی ؛ پی ای سی ایچ ایس کالج نے "سندھ پنک گیمز” جیت لی

سندھ پنک گیمز،

ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی کی پی ای سی ایچ کالج کی طلبہ نے 5 ٹرافیوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی.

کراچی ;  سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کے تحت کراچی سمیت صوبہ بھر میں ہفتہ سے جاری سندھ پنک گیمز رنگا رنگ اختتامی تقریب کے ساتھ ختم ہوگئے.

سندھ یوتھ کلب میں ہونے والی ہفتہ روزہ سندھ پنگ گیمز کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری، ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر ایسٹ اسماعیل شاہ اور دیگر مہمان حضرات نے بھرپور تعداد میں شرکت کی،

سندھ پنک گیمز کا کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بینظیر آباد ڈویژن کے 30 اضلاع میں انعقاد کیا گیا، کراچی ڈویژن کے ڈسٹرکٹ ایسٹ افسر اسماعیل شاہ کی سربراہی میں ہونے والی سندھ پنک گیمز میں جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافی اور 400 سو طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئی،

جس میں پی ای سی ایچ کالج کی طلبہ نے ٹیبل ٹینس، تھرو بال، کرکٹ اور بیڈ منٹن میں 5 ٹرافیوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی.

محکمہ کھیل سندھ کے ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی میں کی اسپورٹس افسر حاجرا نواب کی سربراہی میں ہونے والی گیمز میں کرائیڈو کالج کی طلبہ کھلاڑیوں نے کرکٹ کا فائنل جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی،

جبکہ ضلع جنوبی کراچی کے اسپورٹس افسر فرید علی کی سربراہی میں ہونے والی گیمز میں این جی وی اسکول نے کرکٹ اور فٹسال میں ونر کی ٹرافی جیت لی اور 300 طالبات کھلاڑیوں میں اسناد تقسیم کئے گئے،

اس کے علاوہ ضلع کورنگی کے ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر شکیل احمد کی سربراہی میں ہونے والی پنک گیمز میں سعود آباد گرلز کالج کی گرلز نے فٹسال اور ٹیبل ٹینس میں ٹی ایم سی اسکول نے فائنل جیت کر ٹرافی اور 5 گولڈ مڈل اپنے نام کرلیے،

جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی میں خواتین نے کرکٹ اور فٹسال کا میچ جیت کر فائنل کی جنرل ٹرافی اپنے نام کرلی

ترجمان محکمہ کھیل کے مطابق ضلع ملیر کے علاقہ گڈاپ ٹاؤن میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر سنی پرویز نے بھی سندھ پنک گیمز کا انعقاد کروایا جس میں 3 سو سے زائد طلبا لڑکیوں نے گیمز میں حصہ لیا  اور مختلف گیمز جسا کہ بیڈمنٹن، فٹبال اور تھرو بال میں ٹرافی اور گولڈ مڈلز اپنے نام کئے.

اس موقع پر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری نے ونر اور رنرز میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 6 ھزار سے زائد لڑکی کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی،

جبکہ گیمز میں تلوار بازی، تھرو بال، کرکٹ، بیڈ منٹن، باکسنگ اور ٹیبل ٹینس اور دیگر گیمز کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، تمام گرلز کھلاڑی محکمہ کھیل کو ہر سال ایونٹ کرانے کے لئے پریشرائز کریں تاکہ ایسے ایونٹ ہم ہر سال منعقد کریں.

سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری کا کہنا تھا وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کی خواہش ہے کہ سب سے زیادہ لڑکیوں کو کھیلوں میں پروموٹ کیا جائے،

اختتامی تقریب کا یہ مطلب نہیں ہے کہ گیمز ختم ہوگئے بلکہ ابھی تو گیمز کی شروعات ہوئی ہے، محکمہ کھیل سندھ پنک گیمز ہر سال انعقاد کیا جائے گا،

ہماری خواہش ہے کہ بچے گیمز میں ملک بالخصوص صوبہ کا نام روشن کریں،بچوں کے والدین کا بھی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے سب کو کھیلوں میں شرکت کے لئے اجازت دی.

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!