خیبرپختونخوا گیمز‘خواتین کے 12 ایونٹس میں 1043 کھلاڑی شرکت کریں گی ‘رشیدہ غزنوی
خیبرپختونخوا گیمز‘خواتین کے 12 ایونٹس میں 1043 کھلاڑی شرکت کریں گی ‘رشیدہ غزنوی
پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)
ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 20 فروری سے شروع ہونے والی خیبر پختونخوا گیمز میں 1043 خواتین کھلاڑی 12 کھیلوں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، سکواش، اتھلیٹکس، والی بال، کراٹے، باسکٹ بال، تائیکوانڈو، کرکٹ، جوڈو، ہاکی اور نیٹ بال میں حصہ لیں گی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سپورٹس رشیدہ غزنوی کا کہنا ہے بیڈمنٹن کے مقابلے عبدالودود ہال بیڈمنٹن ہال پشاور‘سکواش کے مقابلے قمرزمان سکواش کورٹس پشاور‘ٹیبل ٹینس ‘ ہاکی ‘والی بال ‘جوڈو‘کراٹے کے مقابلے عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ‘ ایتھلیٹکس اور کرکٹ کے مقابلے پشاور تعلیمی بورڈ کے گرا?نڈز پر منعقد ہوں گے
‘ان مقابلوں کا آغاز بیس فروری سے صبح گیارہ بجے سے ہوگا‘میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ہونیوالی گیمز میں خواتین نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور اس مرتبہ بھی خواتین کے ایونٹس میں ہماری کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھائیں گی جس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں
‘خواتین کے بیڈمنٹن مقابلوں میں 42 ‘ ٹیبل ٹینس میں 42 ‘سکواش میں 42 ‘ ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں 126 ‘ والی بال کے مقابلوں میں 98 ‘ کراٹے کے مقابلوں میں 91 ‘ باسکٹ بال کے مقابلوں میں 98 ‘ تائیکوانڈو کے مقابلوں میں 98 ‘
تائیکوانڈو کے مقابلوہں میں 98 ‘ کرکٹ کے مقابلوں میں 126 ‘ جوڈو کے مقابلوں میں 56 ‘ ہاکی کے مقابلوں میں 126 اور نیٹ بال کے مقابلوں میں 98 کھلاڑی شرکت کررہی ہیں۔
گیمز کا باضابطہ افتتاح وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کریں گے۔ میگا ایونٹ میں ڈی آئی خان ، بنوں ، کوہاٹ ، مردان ، سوات ، ایبٹ آباد اور پشاور ریجن کی ٹیمیں شرکت کریں گی، ۔ گیمز میں شامل تمام کھلاڑیوں کو ڈیلی اور سفری الاﺅنس کے علاوہ رہائش ، کھیلوں کا سامان ، شوز اور کٹ بھی فراہم کیاجائے گا۔
خیبر پختونخوا گیمز وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کے کھیلوں کی ترقی کے حوالے سے ویڑن کے مطابق صوبائی وزیر کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان کی قیادت میں کھیلوں کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے جسے ڈائریکٹوریٹ جنرل کی ٹیم کی کوششوں سے منعقد کیا جارہا ہے۔
جس سے نہ صرف نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا بلکہ مئی میں منعقدہ نیشنل گیمز کیلئے خیبرپختونخوا دستے کیلئے بہترین کھلاڑی سامنے آئینگے۔