لاہور پولو کلب کے زیراہتمام دیپال 96 پنجاب کپ کا فائنل ٹیم ایچ این نے جیت لیا
فائنل میں زبردست مقابلے کے بعد ٹیم ڈی ایس پولو کو 10-6 سے ہرا دیا۔
لاہور پولو کلب کے زیراہتمام دیپال 96 پنجاب کپ کا فائنل ٹیم ایچ این نے جیت لیا۔
فائنل میں زبردست مقابلے کے بعد ٹیم ڈی ایس پولو کو 10-6 سے ہرا دیا۔
لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں پولو کلب کے فائنل کے موقع پر تماشائیوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سی ای او چنگان دانیال ملک، ڈائریکٹر چنگان سامر ملک،سابق وزیر داخلہ اعتزاز احسن، فلمسٹار شان، یو ٹیوبر جنید اکرم، ایچ ایس وائی اور سے شمار شخصیات موجود تھیں۔
فائنل سے قبل سب سڈری فائنل میں اولمپیاء /اے زیڈ بی نے میدان مار لیا۔ پھر رائیڈنگ سکول کے بچوں نے بیرل ریس اور کیول کیڈ پیش کیا۔ اس کے بعد خواتین اور مردوں کے درمیان نیزا بازی کے مقابلے ہوئے۔ اس کے بعد آل گرلز پولو ایگزی بیشن میچ کھیلا گیا۔
فائنل میچ میں ایچ این پولو نے پہلے چکر سے ہی ڈی ایس پولو کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کیا اور میچ 10-6 سے جیت کر تاریخی پنجاب کپ اپنے نام کیا۔
ایچ این پولو کی طرف سے پیلوبیلازادی نے شاندار کھیل پیش کیا اور چار خوبصورت گول سکور کیے جس پر انہوں نے پلیئر آف میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
دیگر میں حمزہ مواز خان نے چھ گول سکور کیے۔ ڈی ایس پولو کی طرف سے لاؤ ابی لینڈا نے تین، میکس چارلٹن نے دو اور احمد علی ٹوانہ نے ایک گول سکور کیا۔
اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے سپانسرز چنگان ماسٹر گروپ کے سی ای او دانیال ملک، ڈائریکٹر سامر ملک کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے۔
حیدر نسیم کی گھوڑی ایمپیدیا کو میچ کی بہترین گھوڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔