پاکستان ویمنز ٹیم ،چاپان اوپن لیکروس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی
قومی ٹیم نے اوکیناوا جاپان میں میزبان ٹیم کیو یونیورسٹی کو 11-14 کے اسکور کے ساتھ شکست دی
پاکستان ویمنز ٹیم ،چاپان اوپن لیکروس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی
قومی ٹیم نے اوکیناوا جاپان میں میزبان ٹیم کیو یونیورسٹی کو 11-14 کے اسکور کے ساتھ شکست دی
پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان ویمنز لیکروس پرفارمنس ڈویلپمنٹ ٹیم نے جاپان کے شہر اوکیناوا میں جاری اوپن لیکروس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ،
قومی ٹیم نے پہلے سیمی فائنل میں میزبان ٹیم کیو یونیورسٹی کو 14-11 اسکور سے شکست دی ۔، جس میں PLF ٹیم کی سارہ نے 5 گولز کے ساتھ میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔
یاسمین 2، گل پری، مقدس اکیبہ، اور مومنہ نے بھی اہم کردار ادا کیا، ہر ایک نے 1 گولز اسکور کیے، فائنل آج کھیلاجائیگا۔
جاپان لیکروس ایسوسی ایشن اور فوگو جاپان کے تعاون سے 15 سے 18 فروری 2025 تک اوکیناوا اوپن لیکروس چیمپئن شپ میں 35 ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔
PLF پرفارمنس ڈویلپمنٹ ٹیم حال ہی میں FOGO جاپان اور جاپان لییکروس ایسوسی ایشن (JLA) کی تربیت حاصل کر چکی ہے، جس کا اثر ان کی کارکردگی میں واضح نظر آ رہا ہے۔ جب وہ اگلے مرحلے میں قدم رکھتی ہے، تو سب کی نظریں اس متحرک ٹیم پر ہوں گی جو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کے لیے پرعزم ہے۔
ہیڈ کوچ مسٹر نثار احمد نے ٹیم کے مستقبل کے میچز کے بارے میں پرامیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "ٹیم نے بہترین لچک اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم گولڈ میڈل جیت سکتے ہیں۔