والی بال

نیشنل والی بال چیمپین شپ ؛ واپڈا ،کے پی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

انڈر ٹونٹی نیشنل والی بال چیمپین شپ میں واپڈا اور کے پی ٹیموں نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

واپڈا نے پہلے سیمی فائنل میں پاک آرمی ٹیم کو تین ایک سیٹ سے مات دی ،دوسرے سیمی فائنل میں کے پی نے پنجاب ٹیم کو سخت مقابلے میں شکست دی۔

چیمپیئن شپ کا فائنل آج واپڈا اور کے پی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز 26 ویں نیشنل مینز بیس بال چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی۔

فائنل میں پاکستان واپڈا کو چار صفرسے ہراکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا، فائنل میچ9،9اننگز پر مشتمل تھا ۔
مینز ایونٹ میں آرمی کے وسیم اکرم بہترین بیٹر اور محمد زوہیب بہترین پچر قرار پائے،یہ ایونٹ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیراہتمام اور پاک آرمی کے تعاون سے منعقد ہوا۔

فائنل میچ کے مہمانان خصوصی لیفٹینینٹ جنرل نعمان زکریا،میجر جنرل ابوبکر شہباز،بریگیڈئیر سحر ستی،لیفیٹینٹ کرنل حیدرعلی ،پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر شوکت جاوید ،

سیکرٹری جنرل پاکستان بیس فیڈریشن سید فخر علی شاہ ، چیئرمین امپائر اینڈ ٹیکنیکل کمیٹی جمیل کامران تھے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!