نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ ؛ پہلے روز دو میچز کھیلے گئے
جن میں ٹیم ایف جی اور ڈی ایس کامیاب رہیں۔
نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ ؛ پہلے روز دو میچز کھیلے گئے
لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام سرسبز چوتھی پریذیڈنٹ آف پاکستان پولو کپ برائے نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ 2025ء کے پہلے روز دو میچز کھیلے گئے جن میں ٹیم ایف جی اور ڈی ایس کامیاب رہیں۔
تفصیلات کے مطابق سرسزچوتھی پریذیڈنٹ آف پاکستان نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ کے پہلے روز میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فمیلیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر سرسبز پاکستان کے ڈائریکٹر میاں علی مختار، میاں عباس مختار، سیکرٹری میجر علی تیمور (ر) اور دیگر بھی موجود تھے۔ پہلے میچ میں ایف جی ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد بی این /نیوایج کی ٹیم کو 8-7 سے ہرا دیا۔
ایف جی کی طرف سے ارجنٹائن سے آئے ہوئے سات گول کھلاڑی راول لیپ لا سیٹ نے سات خوبصورت گول سکور کیے جبکہ میاں عباس مختار نے ایک گول سکور کیا۔ ایچ این کی طرف سے تمام چھ گول مارکوس سولاری نے سکور کیے۔
دوسرے میچ میں ڈی ایس پولو نے ایچ این کو 8-4 سے ہرا دیا۔ ڈی ایس کی طرف سے لاؤ ابی لینڈا نے 4، میکس چارلٹن نے دو، راجہ تیمور ندیم اور دانیال شیخ نے ایک ایک گول سکور کیا۔
ایچ این کی طرف سے پیبلو زیادی نے تین اور حمزہ مواز خان نے ایک گول سکور کیا۔ اب بروز جمعرات کو دو میچز کھیلے جائیں گے۔