قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ; افتتاحی روز ڈیف کا ایونٹ عمر نے جبکہ خواتین کا ٹائٹل نور العین قمر نے جیت لیا۔
17 ویں قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے افتتاحی روز
ڈیف کاایونٹ عمر نے جبکہ خواتین کا ٹائٹل نور العین قمر نے جیت لیا۔
اسلام آباد ; 17 ویں قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے افتتاحی روز ڈیف کاایونٹ عمر نے جبکہ خواتین کا ٹائٹل نور
العین قمر نے جیت لیا۔
چیمپئن شپ کا افتتاح چیئرمین پختون ایکشن کمیٹی، جاوید بنگش نے کیا۔
اس موقع پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے چیئرمین ڈاکٹر اسرار حسین، صدر اعجاز الرحمن، سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ اور قومی فٹ بال ٹیم کے سابق منیجر گولڈ میڈلسٹ محمد عرفان خان نیازی کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد میں موجود تھی۔
گزشتہ روز لیزر سٹی بائولنگ کلب، چھٹا فلور، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں کھیلے گئے ڈیف کے ایونٹ میں عمر نے 149 پوائنٹس پہلی پوزیشن حاصل کی
جبکہ واجد نے 137 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور غضنفر نے 125 پوائنٹس کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کے مقابلوں میں نور العین قمر 122 پوائنٹس کے پہلی پوزیشن حاصل کی
جبکہ گلینا قیصر نے 85 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور روزینہ نے 82 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
چیمپئن شپ میں سات کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔ جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز،ٹیم ایونٹ، میڈیا ایونٹ، لیڈیز سنگلز، ایمچور اور ڈیف مینز سنگلز کے مقابلے شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 25 فروری تک جاری رہے گی۔