ایران ساتویں کومبیکس مینز ایشین انٹرنیشنل اوپن تائیکوانڈو کا چیمپئین بن گیا
ویمنز ایونٹ سعودی عرب کے نام۔ پاکستان کی دوسری اور مصر کی تیسری پوزیشن
ایران ساتویں کومبیکس مینز ایشین انٹرنیشنل اوپن تائیکوانڈو کا چیمپئین بن گیا
ویمنز ایونٹ سعودی عرب کے نام۔ پاکستان کی دوسری اورمصر کی تیسری پوزیشن،
اسلام آباد : ایران نے ساتویں کومبیکس ایشین انٹرنیشنل اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ کے مینز ایونٹ کا تاج اپنے سرسجا لیا
میزبان پاکستان نے ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی مصر کی ٹیم تیسری پوزیشن پر رہی خواتین کے ایونٹ میں سعودی عرب نے پہلی پاکستان نے دوسری اور مصر نے تیسری پوزیشن حاصل کی
چیمپئین شپ کے مینز کیٹیگری ایونٹ میں ایران کے مہدی حاجی موسائی اور خواتین میں سعودی عرب کی دنیا علی ابو طالب چیمپئین شپ کی بہترین ایتھلیٹ قرار پائیں پاکستان کے حمزہ سعید اور مالی کی ایمان کنوٹے نے بہترین فائٹنگ اسپرٹ کا ایوارڈ اپنے نام کیا
ایونٹ کے بیسٹ کوچز کے ایوارڈز سعودی عرب کے قربان اور ایران کے محمد عزیزی کے حصے میں آئے قبل ازیں پی ایس بی کے لیاقت جمنازیم میں چیمپئین شپ کے آخری روز کھیلے گئے
63- کے جی مردوں کے فائنل میں ایران کے مہدی حاجی موسائی (Mahdi Haji Mousaei) نے پاکستان کے نعمان خان کو 2-0 سے شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا
ایران کے آرش زمینی (Arash Zameni) نے تھرڈ اور سعودی عرب کے مصطفی الخاوار (Mustafa Alkhawahar) نے فورتھ برونز میڈل اپنے نام کیا
80- کے جی میں قازقستان کے عبدالرخمون (Abdurakhmon) نے پاکستان کے مظہر عباس کو 2-0 سے ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا پاکستان کے محمد اقبال نے تھرڈ اور افغانستان کے (omid Sahak) اومد ساحک نے فورتھ برونز جیتا
خواتین کی 53- ویٹ کیٹیگری میں سعودی عرب کی دنیا علی ابو طالب (Dunya Ali Abytaleb) نے پاکستان کی نقش ہمدانی کو شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا
سعودی عرب کی لوجین احمد(Lojain Ahmed) نے تھرڈ جبکہ پاکستان کی سمرا دورتھ برونز کی حقدار ٹھریں –
67 میں گریس کی اسٹائیلیانی) Styliani Marentaki) نے مالی کی ایمان کنوٹے (Iman Kanoute) کیخلاف 2-0 سے کامیابی حاصل کر کے سونے کا تمغہ جیت لیا
پاکستان کی حاجرہ شکیل نے تھرڈ اور پاکستان کی ملیحہ علی نے فوتھ برونز میڈل جیتا