اتھلیٹکس

ساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ اتوار کو فاطمہ جناح پارک اسلام آباد میں ہوگی

ساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ اتوار کو فاطمہ جناح پارک اسلام آباد میں ہوگی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل اور چیمپئن شپ (کل) اتوار کو فاطمہ جناح پارک (ایف نائن)، اسلام آباد میں ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی برگیڈیئر (ریٹائرڈ) سلطان محمود ستی نے سائوتھ ایشیاء اتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی،

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ وجاہت حسین، سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ شاہجہان میر اور محمد راشد(سپانسر) کے ہمراہ پاکستان سپورٹس بورڈ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شائقینِ کے انٹری فری ہوگی۔ میجر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی نے کہا ہے کہ ساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ پہلی بار پاکستان میں منعقد ہو رہی ہے

اور ساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا پاکستان میں منعقد ہونا پاکستانی عوام کے لئے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔ سلطان ستی نے کہا کہ چیمپئن شپ میں پانچ ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ جن میں میزبان پاکستان کے علاوہ نیپال، سری لنکا، بنگلہ دیش اور مالدیپ شامل ہیں۔

چیمپئن شپ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سینئر اینڈ انڈر 20 کے مقابلے شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں انڈر 20 کے مقابلے 23 فروری کو دن دس بج شروع ہونگے یہ ریس 8 کلو میٹر پر مشتمل ہوگی۔

مینز سینئر کیٹگری کے مقابلے دن گیارہ بجے منعقد ہونگے۔ یہ ریس 10 کلو میٹر پر مشتمل ہوگی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!