ہاکی

کے ایچ اے ویمنز نمائشی ہاکی میچ کے ایچ اے ویمنز کلر نے جیت لیا

کے ایچ اے ویمنز نمائشی ہاکی میچ کے ایچ اے ویمنز کلر نے جیت لیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ویمنز ونگ کے زیر اہتمام ویمنز ہاکی ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا،

اولمپئن حنیف خان اینڈ ڈاکٹر جنید علی شاہ ہاکی اسٹیڈیم پر کے ایچ اے ویمنز وائٹس اور کے ایچ اے ویمنز کلر کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں کے ایچ اے ویمنز کلر نے کپتان انٹر نیشنل اقرا اقبال کی قیادت میں 4-2سے کامیابی سمیٹی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے اقرا اقبال اور مریم زاہد نے دو دو گول اسکور کئے۔کے ایچ اے ویمنز وائٹس کی جانب سے مومل سکینہ اور عائشہ جونیئر نے ایک ایک گول اسکور کیا،

اس موقع پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئر مین گلفراز احمد خان مہمان خصوصی جبکہ سابق قومی ہاکی کھلاڑی مس سمیرا نسیم اعزازی مہمان تھیں،

اس موقع پر کے ایچ اے ویمنز ونگ کی سیکریٹری بتول کاظم،کوچ صغیر حسین،سیدہ عائشہ،ڈاکٹر مس قمر اور دیگر کھلاڑی اور آفیشلز بھی موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!