اتھلیٹکس

ریلوے انٹر ڈویژنل ایتھلیٹک چیمپئن شپ ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو لاہور میں اختتام پذیر

چیمپین شپ میں ریلوے پولیس سمیت 9 ڈویژنوں نے حصہ لیا.

65 ویں ریلوے انٹر ڈویژنل ایتھلیٹک چیمپئن شپ ;

دو روزہ مقابلے ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو لاہور میں اختتام پذیر ہو گئے۔

پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر انتظام ہونے والی دو روزہ ایتھلیٹک چیمپین شپ میں ریلوے پولیس سمیت 9 ڈویژنوں نے حصہ لیا. جس میں تقریباً 250 کے قریب مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

آخری روز پاکستان ریلوے کے جنرل مینجر ویلفیئر اینڈ سپیشل انیشیٹو وقار احمد شاہد مہمان خصوصی تھے۔ جنہوں نے ایتھلیٹک چیمپین شپ میں کامیاب ہونے والی ڈویژنوں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کئے۔

انعامات کی تقسیم سے قبل حمدان نزیر، نائب صدر پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ نے ریلوے سپورٹس بورڈ کی گزشتہ سالوں کی کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی جنرل مینجر ویلفیئر اینڈ سپیشل انیشیٹو وقار احمد شاہد نے کہا کہ ریلوے میں سپورٹس کے لیے جہاں تک ممکن ہو سکا ہم اپنے وسائل میں رہتے ہوئے بھرپور معاونت کرتے رہیں گے

تاکہ کھلاڑی محنت و تندہی سے ریلوے کے لیے میڈلز حاصل کرتے رہیں اور پاکستان ریلوے کا نام بھی روشن کرتے رہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان ریلوے کے کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل لیول پر بھی نمائندگی کر کے نا صرف پاکستان ریلوے بلکہ ملک کا نام روشن کیا۔

تقریب میں ڈی ایس لاہور محمد حنیف گل،ڈی ایس ورکشاپس محمد کاشف بٹ، سیکرٹری جنرل سپورٹس کنٹرول بورڈ محمد اسماعیل اور سپورٹس آفیسر ریلوے محمد اویس اکبر بھی موجود تھے۔

ریلوے انٹر ڈویژنل چیمپیئن شپ میں اوورآل ورکشاپس ڈویژن نے 1211 پوائنٹس کے ساتھ جنرل ٹرافی اور لاہور ڈویژن نے 937 پوائنٹ کے ساتھ رنر اپ والٹن ٹرافی اپنے نام کی

ورکشاپس ڈویژن سال 2025-2024 کے دوران کھیلوں کی تمام مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے والٹن ٹرافی کی حقدار قرار پائی جبکہ والٹن رنر اپ ٹیم ٹرافی لاہور ڈویژن ہے جیتی۔

ایتھلیٹک ایونٹ میں لاہور ڈویژن نے 162 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن جبکہ رنر اپ ٹرافی ملتان ڈویژن نے 141 پوائنٹس کے ساتھ حاصل کی ۔

سال 2025-2024 میں ریلوے کا تیز رفتار مرد ایتھلیٹ پرویز ، ملتان ڈویژن اور تیز رفتار خاتون کھلاڑی ماریہ لاہور ڈویژن نے 100میٹر ریسز جیت کر اعزاز اپنے نام کئے۔

دونوں روز ریلوے اسٹیڈیم میں ریلوے افسران اور ایتھلیٹک چیمپین شپ کو دیکھنے کے لیے آئے ہوئے تماشائیوں کی کثیر تعداد نے مقابلوں میں دلچسپی لیتے ہوئے کھلاڑیوں کو بھرپور داد دی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!