اتھلیٹکس

ساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ پاکستان کے اپنے نام

پاکستان نے سینئر کی دس کلو میٹر اور جونیئر کی آٹھ کلو میٹر ریسز کے ٹائٹل جیت لیے ۔

ساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ پاکستان نے اپنے نام کرلی

پاکستان نے سینئر کی دس کلو میٹر اور جونیئر کی آٹھ کلو میٹر ریسز کے ٹائٹل جیت لیے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سینئر کی 10کلو میٹر اور جونیئر کی 8کلو میٹر ریسز کے ٹائٹل جیت لیے ،پاکستان نے سینئر کیٹگری کی 10کلو میٹر ریس میں 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی ۔

جونیئر کیٹگری کی 8کلو میٹر ریس میں پاکستان نے 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ،چیمپئن شپ کی سینئر کیٹگری میں پاکستان نے پہلی، سری لنکا نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

سینئر کیٹگری میں بنگلہ دیش نے تیسری جبکہ مالدیپ ٹیم چوتھے نمبر پر رہی ،جونیئر کیٹگری میں پاکستان نے 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی ۔

جونیئرز میں سری لنکا نے دوسری، نیپال نے تیسری، بنگلہ دیش نے چوتھی اور مالدیپ نے پانچویں پوزیش حاصل کی۔

ریس میں سری لنکا، نیپال اور مالدیپ کے سفارتکار بھی اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کے لیے بھی موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!