وقاص اور ایان نے نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں مینز کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
وقاص اور ایان نے نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں مینز کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
اسلام آباد (نوازگوھر) وقاص اور ایان نے نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں مینز کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا جبکہ ایاز اور فہیم نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ لیزر سٹی بائولنگ کلب صفا گولڈ، اسلام آباد میں کھیلے گئے
مینز ڈبلز کے فائنل مقابلوں میں وقاص اور ایان نے 802 پوائنٹس کے ساتھ نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں مینز کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا جبکہ ایاز اور فہیم 765 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔
ذیشان اور علی نعمان 686 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ اور اسی طرح دنیال شاہ اور علی سوریا نے 669 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
اس موقع پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن اور سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد میں موجود تھی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
چیمپئن شپ میں سات کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔ جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز،ٹیم ایونٹ، میڈیا ایونٹ، لیڈیز سنگلز، ایمچور اور ڈیف مینز سنگلز کے مقابلے شامل ہیں۔