باڈی بلڈنگ
پاکستانی باڈی بلڈر شیراز خان نے گولڈ میڈل جیت لیا
لاہور کے نوجوان باڈی بلڈر شیراز خان نے گولڈ میڈل حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کیا۔
شیراز خان نے امریکا کے شہر کیلیفورنیا میں ائی ایف بی بی کے زیر اہتمام مین فزیک کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا۔مقابلے میں 154 ممالک کے باڈی بلڈرز نے حصہ لیا۔
شیراز خان کا کہنا ہے کہ انشاءاللہ پاکستان کا نام ہمیشہ روشن کرتا رہوں گا۔ خیال رہے کہ شیراز خان اس سے قبل گولڈ میڈل اور سلور میڈل حاصل کر چکے ہیں ۔