دیگر سپورٹس

پشاور ریجن نے خیبر پختونخوا گیمز جیت لیں

 

پشاور ریجن نے خیبر پختونخوا گیمز جیت لیں

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) پشاور ریجن کے کھلاڑیوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا گیمز جیت لیں۔

گیمز میں صوبے بھر سے تقریباً 2500 مرد وخواتین کھلاڑیوںنے حصہ لیا، مرد کھلاڑی 17 اور خواتین کھلاڑی 12 کھیلوں میں شریک ہوئے، گیمز پشاور، چارسدہ اور کوہاٹ میںکھیلی گئیں۔

پشاور نے 62 گولڈ، 28 سلور اور 17 برونز میڈلز جیتے۔ ہزارہ نے 15 گولڈ، 20 سلور اور 25 برونز میڈلز کے ساتھ دوسری، کوہاٹ نے 13 گولڈ، 14 برونز اور 27 سلور میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مالاکنڈ نے 10 گولڈ، 16 سلور، 23 برونز، مردان نے سات گولڈ، 18 سلور اور 30 برونز، بنوں نے چھ گولڈ، 14 سلور اور 25 برونز میڈلز جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان نے 6 گولڈ، 8 سلور اور 17 برونز میڈلز جیتے۔

یونٹ میں ڈی آئی خان ، بنوں ، کوہاٹ ، مردان ، سوات ، ایبٹ آباد اور پشاور کےمرد کھلاڑیوں نے اتھلیٹکس، فٹبال، ہاکی، والی بال، باسکٹ بال، کراٹے، تائیکوانڈو، باکسنگ، اسکواش، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، جمناسٹکس،تھروبال،

جوڈو،ووشو اورہینڈ بال جبکہ خواتین کھلاڑیوں نے اتھلیٹکس، ہاکی، کرکٹ، والی بال، باسکٹ بال، کراٹے، تائیکوانڈو، جوڈو، نیٹ بال، اسکواش، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن میں حصہ لیا،مجموعی طور2500 مردوخواتین کھلاڑی گیمز میںشریک ہوئے جن میں 1043 خواتین کھلاڑی شامل تھیں۔

کھلاڑیوں کو ڈیلی اور سفری الاﺅنس ، رہائش ، کھیلوں کا سامان ، شوز اور کٹس فراہم کی گئیں۔ خواتین بیڈمنٹن، سکواش پشاور سپورٹس کمپلیکس، ٹیبل ٹینس، والی بال، ہاکی، جوڈو، کراٹے،

نیٹ بال عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ، اتھلیٹکس، کرکٹ، تائیکوانڈو اور باسکٹ بال مقابلے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور میں کھیلےگئے،

مردوں کی بیڈمنٹن پشاور سپورٹس کمپلیکس، ٹیبل ٹینس حیات ا?باد سپورٹس کمپلیکس، سکواش پشاور سپورٹس کمپلیکس، والی بال پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر، اتھلیٹکس کوہاٹ، کراٹے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس،

جمناسٹک پشاور سپورٹس کمپلیکس، تھرو بال پی ایس بی ہال، ہینڈ بال پشاور سپورٹس کمپلیکس، باسکٹ بال پشاور یونیورسٹی، باکسنگ، ہاکی، تائیکوانڈو پشاور سپورٹس کمپلیکس، جوڈو پی ایس بی ہال اور ووشو پشاور سپورپس کمپلیکس میں کھیلے گئے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!