اتھلیٹکس

خیبرپختونخوا گیمز ، ایتھلیٹکس مقابلوں میں ملاکنڈ کی ایتھلیٹ سلمیٰ علی کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

 

خیبرپختونخوا گیمز ، ایتھلیٹکس مقابلوں میں ملاکنڈ کی ایتھلیٹ سلمیٰ علی کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) خیبرپختونخوا گیمز میں خواتین ایتھلیٹکس مقابلوں میں ملاکنڈ کی ایتھلیٹ سلمیٰ علی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین میڈلز جیت کر ملاکنڈ ریجن کا نام روشن کیا ،

سلمٰی علی نے چارسو میٹر ، شارٹ پٹ اور جیولن تھرو میں براﺅنز میڈلز حاصل کئے ۔ خواتین ایتھلیٹکس مقابلے بورڈ گراﺅنڈ پر منعقد ہوئے جس میں پشاور نے پانچ گولڈ میڈلز ، ایک سلور اور ایک براﺅنز میڈلز جیت کر 58 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی

ملاکنڈ ریجن نے پہلی مرتبہ ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں دو گولڈ تین سلور اور تین براﺅنز میڈلز جیت کر 44 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن ھاصل کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمہ علی نے کہا کہ ان کی ٹیم کی کارکردگی میں ان کے کوچ عابدناظم آفریدی نے اہم رول ادا کیا

جنہوں نے ان کی ساتھ بھر پور محنت کی اور انکی ٹیم ایتھلیٹکس مقابلوں میں پہلی مرتبہ دوسرے نمبر پر آئی انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے صوبے اور ملکی نمائندگی انٹر نیشنل سطح پر کرے جس کی لئے وہ بھرپور محنت کررہی ہے ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!