دیگر سپورٹس
ساوتھ ایشیا اولمپک کونسل کے وفد کا نیشنل ہاکی سٹیڈیم کادورہ
ساوتھ ایشیا اولمپک کونسل کے وفد کا نیشنل ہاکی سٹیڈیم کادورہ
14ویں ساوتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کے وفدنے منگل کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم کادورہ کیا ۔۔
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے ساؤتھ ایشین ممالک کے وفد کا استقبال کیا ہے ، وفد میں بنگلہ دیش، بھوٹان، مالدیپ، سری لنکااور نیپال کے اولمپک صدور شامل تھے ،
14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا ہے ،
ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔