دیگر سپورٹس

قومی رسہ کشی چمپیئن شپ: واپڈا نے تینوں ٹائٹل جیت لئے

 قومی رسہ کشی چمپیئن شپ ؛

واپڈا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں ٹائٹل اپنے نام کرلئے۔

مینز ٹائٹل کے فائنل میں واپڈا نے پاکستان ریلویز کو، ویمنز ٹائٹل کے فائنل میں ہائر ایجوکیشن کو،

جبکہ مکسڈٹائٹل کے فائنل میں بھی ہائر ایجوکیشن کو شکست دی۔

واپڈا نے 15 ویں مینز اور دوسری ویمنز رسہ کشی نیشنل چیمپئن شپ جیت لی۔واپڈا نے مینز، ویمنز اور مکس سمیت تمام کیٹیگریز میں فتح حاصل کی۔ مینز کے فائنل میں واپڈا نے ریلوے کو شکست دی،

ویمنز کیٹیگری میں واپڈا نے ہائرایجوکیشن کمیشن کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مینز ویمنز مکس کیٹیگری میں بھی واپڈا نے ایچ ای سی کو شکست دیکر میدان مار لیا۔ واپڈا ‘ ریلوے، پولیس، ایچ ای سی، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔

اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی جنرل منیجر سپورٹس/ صدر واپڈا سپورٹس بورڈ امداد اللہ میمن نے میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!