قومی جونیئر شطرنج چیمپیئن مہک مقبول نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو ہرادیا
قومی جونیئر شطرنج چیمپیئن مہک مقبول نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو ہرادیا
انڈر 18 قومی جونیئر شطرنج چیمپیئن مہک مقبول کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مقابلے کی دعوت دی تھی۔
مہک مقبول گلوکار شہزاد رائے کے ’زندگی ٹرسٹ‘ کے ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول میں تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ اور اس سے قبل انہوں نے انڈر 18 ٹائٹل جیت کر قومی جونیئر چیمپیئن کا اعزاز اپنے نام کررکھا ہے۔
اس حوالے سے شہزاد رائے نے اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ کو سراہتے ہوئے کہاکہ مراد علی شاہ نے مہک مقبول کو مقابلے کی دعوت دے کر اچھا پیغام دیا۔
شہزاد رائے نے کہاکہ گوکہ مراد علی شاہ شطرنج کے ماہر کھلاڑی ہیں تاہم مہک نے انہیں بھی شکست دے دی۔
ان کا کہنا تھا کہ طالبہ نے کھیل کے دوران پراعتمادی دکھائی، تاہم وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بھی بہت اچھا کھیلا۔
شہزاد رائے نے تجویز دی کہ بچوں کو اسکرین سے دور لے جانے کے لیے ضروری ہے کہ انہیں شطرنج کی طرف لایا جائے۔ وزیراعلیٰ کے لیے خوشی کی بات یہ ہے کہ انہی کے اسکول کی بچی نے انہیں ہرا دیا۔