کرکٹ

عزیز دمانی نے اے جی پریمئیر لیگ سیزن 2 کا افتتاحی میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا

عزیز دمانی نے اے جی پریمئیر لیگ سیزن 2 کا افتتاحی میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا۔

یونائیٹڈ ٹھنڈرز کو شکست۔

میر افضل بیگ ناقابل شاندار نصف سینچری 60 رنز بناکر اور ایک وکٹ لے کر مین آف دی میچ قرار پائے۔ فیضان نے 3 وکٹیں لیں۔

مہمان خصوصی چیئرمین آغا خان جیم خانہ عبدالسلطان خیمانی نے ممبرز منیر سمانی،

صابر خان اور کنوینئر میر افضل بیگ کے ہمراہ کیا۔

کراچی۔(سپورٹس لنک رپورٹ) جارح مزاج بلے باز کپتان میر افضل بیگ کی شاندار ناقابل شکست نصف سینچری 60 رنز

اور لیفٹ آرم اسپنر فیضان سورانی کی عمدہ بولنگ 23 رنز کے عوض 3 وکٹوں کی بدولت عزیز دمانی ٹیم نے مدمقابل یونائٹیڈ ٹھنڈرز کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر اے کے جی پریمئیر لیگ سیزن 2 کا افتتاحی میچ جیت لیا۔

یونائیٹڈ ٹھنڈرز کے سمیع اللہ خان کی جارحانہ 57 رنز کی عمدہ اننگ بھی ان ثیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ قبل ازیں مہمان خصوصی چیئرمین اے کے جی عبدالسلطان خیمانی نے ممبرز منیر سمانی، صابر خان, کنوینئر میر افضل بیگ کے ہمراہ گیند کو ہٹ لگاکر ٹورنامنٹ کا رسمی افتتاح کیا۔

اس موقع پر ممبرز ٹورنامنٹ کمیٹی حامد علی خان، جاوید منصور اور سلیم اے رحیم بھی موجود تھے۔ آغا خان جیم خانہ گراؤنڈ پر فاتح عزیز دمانی کے کپتان میر افضل بیگ نے ٹاس جیت حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

جبکہ یونائیٹڈ ٹھنڈرز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 153رنز بنائے۔ سمیع اللہ خان نے 29 گیندوں پر 57 رنز کی عمدہ باری میں 8چوکے اور 2چھکے لگائے، کپتان جاوید منصور نے 33 گیندوں پر 36 رنز ناٹ آؤٹ میں 6 چوکے رسید کیئے،

وقاب جوہر 23 رنز 3 چوکے کی مدد سے بنائے۔لیفٹ آرم اسپنر فیضان سورانی نے عمدہ بولنگ کے زریئے 23 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ میر افضل بیگ اور نبیل رحمت نے ایک ایک وکٹ سمیثی۔

جوابی بیٹنگ میں عزیز دمانی نے مطلوبہ ہدف 154رنز 19.4 میں 4 وکٹوں کے نقصان پر بنایا۔ کپتان میر افضل بیگ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 60 دنز 50 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے بنائے،

عرفان رحمت نے 23 رنز میں 3 چوکے اور نوید علی نے 20 رنز میں 4 چوکے لگائے۔راحیل سیانی نے 2 وکٹیں 18 دے کر لیں جبکہ انیق شیر علی اور وقاب جوہر نے ایک ایک وکٹ لی۔

میچ کے اختتام پر ممبر منیر سمانی نے فاتح ٹیم کے میر افضل بیگ کو شاندار آل راؤنڈ کھیل پر میں مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!