لڑکیوں کو اپنے دفاع کے لیے مارشل آرٹ کی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے، طاہرہ بانو مبارک
لڑکیوں کو اپنے دفاع کے لیے مارشل آرٹ کی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے، طاہرہ بانو مبارک
راولپنڈی ; لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی نومنتخب ممبر ایگزیکٹو اور سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی مس طاہرہ بانو مبارک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو اپنے دفاع کے لیے مارشل آرٹس میں حصہ لینا چاہیے کیونکہ اس سے انھیں اپنی حفاظت کے لیے مدد مل سکتی ہے۔
مارشل آرٹس سے لڑکیوں میں اعتماد ، جسمانی تندرستی اور ذہنی مضبوطی پیدا کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے
مس طاہرہ بانو مبارک ایڈووکیٹ نے سو کیوکوشن فیڈریشن کے صدر دفتر بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں ماسٹر ڈگری بلیک بیلٹ ٹیسٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ والدین اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ لڑکیوں کو مارشل آرٹس جیسے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دیں۔
"میں راجہ مارشل آرٹس کلب ورلڈ سو کیوکوشین فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹر بحریہ ٹاؤن، راولپنڈی میں لڑکیوں ,بچوں کو دیکھ کر بے حد خوش ہو ئی ہوں۔
ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب ممبر ایگزیکٹو طاہرہ بانو مبارک نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ یہ ان لڑکیوں ,بچوں کی زندگی کے لیےایک بہت قیمتی اور یادگار تجربہ ہو گا۔
انہوں نے لڑکیوں کے لیے مارشل آرٹس کے فوائد بتاتے ہوئے مزید کہا کہ مارشل آرٹ کلاسز سےلڑکیوں, خود اعتمادی کو بڑھانے، دوسروں کے خلاف کم تشدد اور حفاظت کرنا سکھانے میں مدد ملتی ہے۔
مس طاہرہ بانو مبارک نے کہا ہے کہ راجہ کا مارشل آرٹس کلب صرف جسمانی سرگرمی کے بارے میں نہیں ہے یہ سماجی مہارتوں کو فروغ دینے کے بارے میں بھی ہے۔
بالکل اسی طرح جیسے کسی بھی کھیل کے ساتھ، کلاسز میں شرکت کرنے والے بچوں کو دوست بنانے، اپنے جذبات پر قابو پانا سیکھنے، تحمل پیدا کرنے اور زندگی میں درپیش چیلنجوں کے مقابلے میں زیادہ لچکدار بننے کا موقع ملتا ہے۔
ممبر ایگزیکٹو مس طاہرہ بانو مبارک نے شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ، ایشین چیمپئن مارشل آرٹس کوئین لائبہ ربنواز جنجوعہ اور پوری ٹیم ک لڑکیوں کے لیے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے پر مبارکباد پیش کی ,