ٹٰینس
جیسیکا نے پہلی بار اے ٹی ایکس اوپن ٹائٹل جیت لیا
جیسیکا نے پہلی باراے ٹی ایکس اوپن ٹائٹل جیت لیا
ٹیکساس ; امریکا کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جیسیکا پیگولا نے پہلی مرتبہ اے ٹی ایکس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
31 سالہ امریکی ٹینس سٹار جیسیکا پیگولا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں ہم وطن حریف کھلاڑی میک کارٹنی کیسلرکو شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کیا۔
جیسیکا پیگولا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی میک کارٹنی کیسلرکو سٹریٹ سیٹس میں 5-7اور 2-6سے ہرا کر پہلی مرتبہ اے ٹی ایکس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتا ۔
اس کامیابی کے ساتھ ہی جیسیکا پیگولا کے ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز کی تعداد سات ہوگئی ہے ۔